Friday, October 22, 2021

پتوکی میں بدبخت باپ نے پندرہ سالہ بیٹی کو جنسی ہوس کا نشانہ بنا دیا

گذشتہ سالوں سے ایسی بدبختی کے کئی دل دہلا دینے والے واقعات سامنے آ رہے ہیں ۔ لیکن ابھی تک کسی ایک بھی مجرم کو عبرت ناک سزا دینے کے بارے کوئی خبر سامنے نہیں آئی ہے۔

پتوکی میں ایک بدبخت باپ نے اپنی پندرہ سالہ بیٹی کو جنسی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا ہے۔ پولیس نے اس درندہ صفت باپ کو گرفتار کر لیا ہے

تفصیلات کے مطابق پتوکی ناروکی ٹھٹھہ میں ایک شیطان صفت باپ نے اپنی پندرہ سالہ بیٹی کو جنسی ہوس کا نشانہ بنا دیا۔ لڑکی کے تایا کی طرف سے رپورٹ کے بعد پولیس نے ملزم کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کرلیا ہے۔ جبکہ خاتون اے ایس پی قصور کائنات نے اس دل دہلا دینے والے واقعہ کی تحقیقات شروع کردیں ہیں۔

 یاد رہے کہ پتوکی ہی میں  گذشتہ ماہ بھی ایسا ہی دل دہلا دینے والا واقعہ ہوا تھا۔  لیکن اس ملزم کو بھی ابھی تک سزا نہیں دی جا سکی۔ ضلع قصور کی تحصیل پتوکی میں زنا کاری، بد فعلی کے واقعات میں روز بروز اضافہ ہو رہا ہے مگر ملزمان کو عبرت انگیز سزائیں نہ ہونے پر اضافہ ہو رہا ہے۔

 ایسے دلدوز واقعات کی روک تھام کیلئے حکومت پاکستان کو اپنا کردار ادا کرنے اور مجرموں کو چوراہوں پر سرعام پھانسی دینے جیسی عبرت ناک سزائیں دینے کیلئے اپنے تمام تر وسائل بروئے کار لانے ہوں گے۔

تفصیلات کے مطابق پرانی منڈی پتوکی ناروکی کے ایک رہائشی شہباز نے تھانہ سٹی پتوکی پولیس کو تحریری درخواست میں موقف اختیار کیا ہے کہ اس کے چھوٹے بھائی شہزاد نے اپنی پندرہ سالہ حقیقی بیٹی عروج کے ساتھ زبردستی جنسی زیادتی کی ہے۔ اس کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے اور اسے کڑی سزا دلوائی جائے۔ جس کے بعد اے ایس پی قصور میڈم کائنات پتوکی سٹی تھانہ پہنچیں جنہوں نے بچی کے ملزم باپ سے پوچھ گچھ  کے بعد سرکاری ہسپتال میں متاثرہ بچی سے ملاقات کی اور پوچھ گچھ کی۔

اس حوالے سے جنرل سیکرٹری پریس کلب پتوکی نوید بھٹی نے اے ایس پی قصور پولیس کائنات سے ملاقات کی۔  اے ایس پی کائنات کے مطابق واقعہ کی تحقیقات شروع کردی ہیں۔ جلد ہی حقائق عوام کے سامنے لائیں جائیں گے اور ملزم کو کڑی سے کڑی سزا دلوائی جائے گی۔

یاد رہے کہ پتوکی میں چند روز قبل بھی ایک ایسا ہی دل دہلا دینے والا واقعہ رونما آ چکا ہے- گذشتہ ہفتے اسی پتوکی میں ایک بدبخت باپ نے اپنی 15 سالہ سگی بیٹی کو ہوس کا نشانہ بنا ڈالا تھا- جس کے بعد پولیس نے بچی کو بازیاب کرا کر باپ کو گرفتار کر لیا تھا

لیکن اس حوالے سے افسوس ناک امر یہ ہے کہ گذشتہ سالوں سے ایسی بدبختی کے کئی واقعات سامنے آ چکے ہیں ۔ لیکن ابھی تک کسی ایک بھی مجرم کو عبرت ناک سزا ملنے کے بارے کوئی خبر سامنے نہیں آئی ہے۔


اسلام آباد میں بلیک ملیلنگ سوشل میڈیا وائرل تصاویر کے بارے یہ خبر بھی پڑھیں

دفتری کولیگ لڑکی کی غیر اخلاقی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل کرنے والا گرفتار

 

اہم خبریں

تازہ ترین خبریں

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here