Monday, September 20, 2021

طالبان کا قندوز اور مزار شریف پر قبضہ ، بھارتی طیاروں اور امریکی فضائیہ کی بمباری جاری

بھارت کے فراہم کردہ طیاروں کے ساتھ افغان فضائیہ اور امریکی بی 52 بمباروں کی طالبان ٹھکانوں پر شدید بمباری میں افغان شہریوں کی ہلاکتیں بھی ہو رہی ہیں

افغان طالبان شمالی شہر مزارِ شریف پر چاروں اطراف سے حملوں کے بعد کوٹ برگ سے شہر میں داخل ہو گئے ہیں۔ جبکہ سرکاری فوج کے جنرل سید مصطفی سادات کے مطابق شہر پر کنٹرول کیلئے لڑائی ابھی جاری ہے ۔

مصدقہ اطلاعات کے مطابق مزار شریف کے علاوہ پُلِ خمری اور بلخ صوبے کے شہر کوٹ برگ پر بھی طالبان نے حملہ کیا ہے جبکہ شمالی صوبے سمنگن کے ضلع سلطان پر قبضہ کرنے میں کامیاب ہو گئے ہیں۔

عالمی پریس کے مطابق ہلمند کے دارالخلافہ شہر لشکرگاہ میں اس وقت شدید جنگ جاری ہے۔ گذشتہ 24 گھنٹوں میں لشکر گاہ میں اب تک 20 شہریوں کی ہلاکت ہو چکی ہے۔ لشکر گاہ میں پولیس ہیڈ کوارٹر کے باہر دھماکوں کی آوازیں بھی سنائی دی گئی ہیں۔

گذشتہ رات پکتیا ریڈیو سٹیشن کے سربراہ اور سرکاری وکیل طوفان عمری کو کابل کی شاہراہ پر قتل کر دیا گیا ۔ جبکہ دو دن پہلے افغان میڈیا ڈائریکٹر دوا خان میناپ بھی طالبان حملے میں ہلاک ہو گیا تھا۔

گذشتہ دو روز میں طالبان نے اور صوبائی دارالحکومتوں پیش قدمی کی اور اہم شہر قندوز کے علاوہ شمالی شہر سرِ پُل اور تالقان پر بھی قبضہ کر لیا۔ ان تینوں شہروں پر کنٹرول کے بعد اب تک پانچ صوبائی دارالحکومت طالبان کے قبضے میں جا چکے ہیں جن میں قندوز، سرِ پُل، تالقان، شبرغن اور زرنج شامل ہیں۔

 افغان ذرائع اور طالبان مخالف بھارتی میڈیا کے مطابق افغان سپیشل فورسز قندوز میں طالبان کیخلاف سخت مزاحمت کر رہی ہیں۔ افغان فوج کے مختلف آپریشنز میں چھ سو طالبان جنگجو ہلاک اور دو سو کے قریب زخمی ہیں۔ یہ آپریشنز ننگرہار، خوست، لوگار، پاکتیا، قندھار، ہرات، فراہ، جوزجان، سمنگن، ہلمند، ٹخر، قندوز اور پنج شیر صوبوں میں جاری ہیں۔

عالمی میڈیا کے مطابق بھارت کے فراہم کردہ طیاروں کے ساتھ افغان فضائیہ اور امریکی بی 52 بمباروں کی طالبان کے قافلوں اور ٹھکانوں پر شدید بمباری جاری ہے۔

 خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق افغان فوج قندوز شہر کے ہوائی اڈے پر جمع ہو رہی ہے۔ وزارت دفاع ترجمان کے مطابق شہر میں طالبان کیخلاف آپریشن جاری ہے۔ جس میں طالبان کو بھاری جانی نقصان اٹھانا پڑا ہے۔

قطر کے شہر دوحہ میں طالبان ترجمان نے الجزیرہ ٹی وی کو بتایا ہے کہ افغان حکومت کے ساتھ جنگ بندی پر کوئی معاہدہ نہیں ہوا ہے۔ طالبان نے افغانستان پر فضائی حملے کرنے پر امریکہ کو خبردار کیا ہے۔ امریکہ افغانستان سے اپنی فوجوں کا انخلاء مکمل کرنے کے بعد بھی طالبان پر فضائی حملے کر رہا ہے۔

عالمی مبصرین کے مطابق قندوز پر طالبان کا قبضہ اب تک کی سب سے بڑی کامیابی اور افغان حکومت کیلئے ایک بڑا دھچکہ قرار ہے۔ خیال رہے قندوز وسطی ایشیا کا دروازہ کہلاتا ہے اور اسی کی سٹریٹیجک اور معاشی لحاظ سے بڑی اہمیت ہے۔


پی کے ۔ 15، جے ایف ۔ 17 اور الخالد سے ففتھ جنریشن سٹیلتھ فائٹر پراجیکٹ عزم تک

اہم خبریں

تازہ ترین خبریں

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here