Saturday, April 17, 2021

متحدہ عرب امارات اور قطر کے تعلقات بحال ہونے پر ائر عریبیہ کی پروازیں دوبارہ شروع

یو اے ای اور قطر کے تعلقات معمول پر آنے کے حالیہ معاہدے کے بعد متحدہ عرب امارات کی پروازیں پھر سے شروع ہو رہی ہیں۔ جس نے 2017 میں قطر کے ساتھ تعلقات پر عائد پابندیوں کی وجہ سے تمام پروازوں کو ختم کیا تھا۔ 

متحدہ عرب امارات کی شارجہ سے اپریٹ کرنے والی فضائی کمپنی ایئر عربیہ تین سال کے تعطل کے بعد قطر کے دارالحکومت دوحہ کے لئے دوبارہ روزانہ پروازیں شروع کر رہی ہے۔ اس سلسلے کی پہلی پرواز 18 جنوری کو روانہ ہوگی۔ دوحہ کا سفری روٹ ماضی میں متحدہ عرب امارات کی ایئر لائن کے لئے کافی منافع بخش رہا تھا۔

یو اے ای اور قطر کے تعلاقات معمول پر آنے کے بعد حالیہ معاہدے کے بعد متحدہ عرب امارات کی پروازیں پھر سے شروع ہو رہی ہیں۔ جس نے 2017 میں قطر کے ساتھ تعلقات پر عائد پابندیوں کے باعث پروازوں کو ختم کیا تھا۔

یو اے ای اور ترکی کے تعلقات کے بارے یہ خبر بھی پڑھیں

 متحدہ عرب امارات باہمی احترام کے تحت ترکی سے معمول کے تعلقات کا خواہشمند ہے

ایربس اے 320 کی پروازیں شام 4 بجکر 10 منٹ پر شارجہ سے روانہ ہوں گی ، جبکہ دوحہ سے شام 5.10 بجے کا وقت طے شدہ ہے۔ کسٹمر اب ایئر عربیہ کی ویب سائٹ پر ، کال سینٹر پر کال کرکے یا ٹریول ایجنسیوں کے ذریعہ شارجہ اور دوحہ کے درمیان اپنی براہ راست پروازیں بک کرسکتے ہیں۔

ابوظہبی کی اتحاد ایئر ویز پہلے ہی کہہ چکی ہے کہ وہ ابوظہبی اور قطر کے مابین فضائی خدمات کو دوبارہ سے شروع کرنا چاہتے ہیں۔ ایک ترجمان نے ایک بیان میں کہا ہے کہ فضائی حدود کے دوبارہ کھلتے ہی ، اتحاد ائر لائن اب ابوظہبی اور دوحہ کے مابین خدمات پر دوبارہ کام شروع کرنے کا منتظر ہے ۔ ایک بار پھر دونوں ممالک کے مابین تجارت اور سیاحت کا فروغ خوش آئیند ہے۔

پاکستان کے ایٹمی مزائیلوں کے بارے یہ مضمون بھی پڑھیں

پاکستان کے ایٹمی اسلحہ بردار زمینی ، بحری اور فضائی کروز میزائیل

LATEST NEWS

CHINESE NEWS

OUR DEFENCE NEWS SITE

spot_img

INDIAN NEWS