Sunday, June 20, 2021

عائزہ خان 8 ملین کے ساتھ سب سے زیادہ انسٹاگرام فالوورز والی اداکارہ بن گئیں

عائزہ خان کا کہنا ہے کہ وہ کبھی اپنے انسٹاگرام فالووز کی تعداد بڑھانے کیلیے کام نہیں کرتی ۔ بلکہ اپنی اداکاری اور ماڈلنگ بہتر بنانے کیلئے محنت کرتی ہے ۔ جس کی بدولت اس کے مداحوں کی تعداد بڑھتی گئی

پاکستان کی معروف اداکارہ اور ماڈل عائزہ خان سوشل میڈیا کی فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر سب سے زیادہ فالوورز رکھنے والی اداکارہ بن گئیں ہیں۔ اگست 2020ء میں ان کے فالوورز کی تعداد 7 ملین سے زائد ہوگئی تھی اور وہ سب سے زیادہ انسٹا فالوورز رکھنے والی پہلی پاکستانی اداکارہ بن گئی تھیں۔

اکتوبر 2020ء کے ہم سوشل میڈیا ایوارڈز میں اداکارہ ایمن خان کو انسٹاگرام پر پاکستان میں سب سے زیادہ فالوور رکھنے والی شوبز پرسنلٹی کا خصوصی اعزاز دیا گیا تھا۔ دسمبر 2020ء میں اداکارہ ایمن اور عائزہ خان ، دونوں کے فالوورز کی تعداد 7.8 ملین یعنی 78 لاکھ تھی۔

جنوری 2021ء میں عائزہ خان نے انسٹاگرام فالوورز کی دوڑ میں اداکارہ ایمن خان کو پیچھے چھوڑ دیا ہے۔  عائزہ خان کے انسٹا گرام فالوورز کی تعداد 8 ملین کی حد عبور کر گئی ہے۔

متحدہ عرب امارات اور بھارت کی دوستی کے بارے یہ خبر پڑھیں

متحدہ عرب امارات ، بھارت اور فرانس مشترکہ جنگی مشقیں اور فضائی تعاون کریں گے

 

ایمن خان اور عائزہ خان سوشل میڈیا پلیٹ فارم کی سب سے زیادہ فعال شوبز پرسنلٹیز ہیں۔ ایمن خان اپنی شادی کے بعد سے پاکستاان ڈرامہ انڈسٹری سے عارضی طور پر دور ہیں۔ 2019 ء کے بعد ان کا کوئی نیا ڈرامہ لانچ نہیں ہوا ہے۔ جبکہ ڈرامہ ” میرے پاس تم ہو” ریلیز ہو نے کے بعد سے عائزہ خان کی مقبولیت اور شوشل میڈیا فولوور کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے۔

عائزہ خان نے کہا ہے کہ فالوورز کی زیادہ تعداد کسی فنکار کی کامیابی کی ضمانت نہیں ہوتی۔ فنکاروں کے پرستار صرف سوشل میڈیا فالورر کے تعداد دیکھ کر بیوقوف نہ بنیں ۔ میں نے کبھی اپنے انسٹاگرام فالووز کی تعداد بڑھانے کیلیے کام نہیں کیا ۔ بلکہ اپنی اداکاری اور ماڈلنگ کو بہتر بنانے کیلئے محنت کرتی ہوں ۔ جس کی بدولت میرے مداحوں کی تعداد بڑھتی گئی۔

سجل ایلی کے بارے یہ خبر بھی پڑھیں

پاکستانی اداکارہ سجل ایلی لندن سے جمائما خان کی انٹرنیشنل فلم سکرین پر نمودار ہونے والی ہیں

LATEST NEWS

CHINESE NEWS

OUR DEFENCE NEWS SITE

spot_img

INDIAN NEWS