Saturday, April 17, 2021

الطاف حسین کورونا وائرس میں مبتلا ، 20 روز سے لندن کے پرائیویٹ ہسپتال میں داخل ہیں

گذشتہ مہینوں سے پاکستان کی سالمیت کیخلاف متنازعہ ویڈیو بیانات اور سندھو دیش بنانے کی باتیں کرنے والے الطاف حسین پاکستانی عوام کی طرف سے شدید تنقید کا نشانہ بن رہے ہیں۔ 

مصدقہ اخباری اطلاعات کے مطابق لندن میں مقیم الطاف حسین گذشتہ 20 روز سے کورونا وائرس میں مبتلا ہونے کے باعث ایک پرائیویٹ اسپتال میں زیر علاج ہیں۔ اس حوالے سے ایم کیو ایم لندن کی طرف سے ان کا کورونا وائرس میں مبتلا ہونا راز میں رکھا گیا ہے۔ لیکن اس خبر کے افشا ہونے کے بعد خود الطاف حسین بھی اپنے کارکنوں کے ساتھ اس خبر کو شئیر کرنے پر مجبور ہوئے ہیں۔

اخباری اطلاعات کے مطابق متحدہ قومی موومنٹ کے بانی کورونا وائرس میں پبتلا ہونے کے باعث گزشتہ 20 روز سے لندن کے مقامی اسپتال میں زیر علاج ہیں۔ اس حوالے سے الطاف حسین نے ہفتہ کو آڈیو پیغام کے ذریعے کارکنوں کو اپنی صحت سے متعلق آگاہ کیا۔

گذشتہ کئی ماہ سے پاکستان کی سالمیت کیخلاف متنازعہ ویڈیو بیانات اور سندھو دیش بنانے کی باتیں کرنے والے الطاف حسین پاکستانی عوام کی شدید ناراضگی اور تنقید کا نشانہ بن رہے ہیں۔

 

 

بھارتی کشمیر میں ریاستی دہشت گردی کے بارے یہ خبر بھی پڑھیں

محبوبہ مفتی نے بھارتی پرچم ٹھکرا کر بھارت کو پاکستان پر ترجیح دینے کی غلطی کا اعتراف کر لیا

LATEST NEWS

CHINESE NEWS

OUR DEFENCE NEWS SITE

spot_img

INDIAN NEWS