اس سال کا سب سے بڑا ہیش ٹیگ اور پیرڈیوں کیلئے اپنایا ہوا وائرل تھیم دنانیر مبین کا “پاوری ہو ری ہے” بنا ہے۔ ایک چار سیکنڈ کی ویڈیو نے ایک فیشن بلاگر کو ہر خاص و عام کی ایک محبوب شخصیت بنا دیا ہے۔
اس ویڈیو کی مقبولیت کا اندازہ اس حقیقت سے لگایا جاسکتا ہے کہ سیاستدانوں سے لے کر کارکنوں اور طلباء سے لے کر ڈاکٹروں یا ایجنینئرز تک اس ویڈیو کی پیروڈیاں بناتے ہوئے نظر آتے ہیں۔
نتھیاگلی اور مری کے درمیان سفر کے دوران بنائی گئی یہ ویڈیو حیرت انگیز ہے کیونکہ دنانیر کی پسندیدہ پشاور زلمی کرکٹ ٹیم پی ایس ایل میں اپنے میچوں کا آغاز کررہی ہے۔ اور دنانیر اپنی کرکٹ ٹیم سے زیادہ خبروں میں ہے۔ سوشل میڈیا پر پی ایس ایل کے مقابلے میں چار سیکنڈ کی ویڈیو زیادہ پذیرائی حاصل کر رہی ہے۔
میری خواہش اور امید ہے کہ کروڑوں کی محبوبہ سیلبرٹی دنانیر مبین پاکستان کے غریب اور بے سہارا طبقات کے دکھوں اور مصائب کی پیغامبر بن کر دوسری سیلبرٹیز کیلئے ایک رول ماڈل بن جائیں۔ تو ایسی محبوب شخصیات کی آواز سیاست دانوں سے بڑھ کر طاقت ور اور کارگر ثابت ہوں گی۔
خواتین کی پاکستان آرمی میں جابز کے بارے یہ آرٹیکل بھی پڑھیں
Females can Join Pak Army as Captain through Lady Cadet Course (LLC)
پاک فضائیہ میں نئے جے ایف 17 تھںنڈرکے بارے یہ خبر بھی پڑھیں
پاک فضائیہ میں 14 جدید ترین ڈبل سیٹ جے ایف 17 تھنڈر طیاروں کی شمولیت