Monday, August 2, 2021

مفتی قوی اور حریم شاہ کی غیر اخلاقی گفتگو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی

پاکستان اور دنیا بھر کے تہذیب یافتہ لوگوں نے عالم دین کے لبادے میں چھپے مفتی قوی کے غیر اخلاقی انداز ، نشہ آور اشیاء ، شراب اور چرس کے اعترافی بیانات پر قانونی کاروائی اور سخت سزا کا مطالبہ کیا ہے۔

اپنے سکینڈلوں کی وجہ سے خبروں میں رہنے والے خود ساختہ عالم دین اور مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے سابق رکن مفتی عبدالقوی کی حریم شاہ کے ساتھ ایک اور ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے۔ اس ویڈیو میں وہ خواتین سے غیر اخلاقی اور عامیانہ گفتگو کرتے دکھائی دیتے ہیں۔ یاد رے کہ صرف دو روز قبل مفتی قوی کو حریم شاہ کے تھپڑ کی ویڈیو بھی وائرل ہو چکی ہے۔

سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی اس ویڈیو میں مفتی قوی اور مشہور ماڈل حریم شاہ سمیت کچھ خواتین و حضرات دوستانہ ماحول میں  بیٹھے کھانا کھا رہے ہیں۔ اور ویڈیو میں واضع طور پر دیکھا اور سنا جا سکتا ہے کہ اس دوران مفتی قوی ساتھ بیٹھی حریم شاہ سے غیر اخلاقی گفتگو کررہے ہیں ۔

ایک عالم دین ہونے کے دعویدار مفتی قوی اس ویڈیو میں یہ کہتے ہوئے سنے جاتے ہیں کہ  پارٹی میں پانچ  قسم کی شراب دستاب ہوگی۔ وہ مذید کہتے ہیں کہ وہ ریڈ والی شراب پیتے ہیں کیونکہ وہ انگور کی بنی ہوتی ہے۔

ویڈیو میں باات کرتے ہوئے مفتی قوی اپنی گفتگو کی پرائیویسی اور لِیک نہ ہونے کی گارنٹی کا ذکر کرتے ہیں، اور پھراپنے شراب پینے کا کھلا اعتراف کرتے ہیں۔ پارٹی میں اپنی گرل فرینڈ کے حوالے سے ایک سوال پر مفتی قوی جواب میں اعتراف کرتے ہیں کہ ایک نہیں بہت ساری ہوں گی۔ مفتی قوی دعویٰ کرتے ہیں کہ بہ ساری خواتین ان کے قرب میں بیٹھنے کی خواہشمند ہیں۔

Hareeim Shah and Mufti Qavi Scandal

حیرت کہ بات ہے کہ نشے کے بارے حریم شاہ کے پوچھے گئے سوال پر مفتی قوی ساتھ بیٹھی دوسری خاتون کو سرگوشی کے لہجے میں بتاتے ہیں کہ ابھی اس وقت بھی ان کے بریف کیس میں چرس کے بھرے ہوئے چار پانچ سگریٹ موجود ہیں۔

پاکستان اور دنیا بھر کے تہذیب یافتہ لوگوں نے عالم دین کے لبادے میں چھپے ہوئے مفتی قوی کے غیر اخلاقی انداز ، نشہ آور اشیاء ، شراب اور چرس کے اعترافی بیانات پر ان کیخلاف قانونی کاروائی اور سخت سزا دینے کا مطالبہ کیا ہے۔

پاکستان میں اقلیتوں کے مساوی حقوق کے بارے یہ مضمون بھی پڑھیں

پاکستان میں اقلیتوں کے مساوی حقوق کا مظہر، پاک فضائیہ کا پہلا ہندو فائٹر پائلٹ

LATEST NEWS

CHINESE NEWS

OUR DEFENCE NEWS SITE

spot_img

INDIAN NEWS