Monday, August 2, 2021

تنازعات اور ٹک ٹاک کی ملکہ حریم شاہ اردو فلکس سے اداکاری کا آغاز کر رہی ہے

ہاٹ ٹاپکس اور تنازعات سے بھرپور ٹک ٹاک سے مشہور ہونے والی حریم شاہ نے اردو فلیکس پر ایک ویب سیریز کے ذریعے اداکاری کی دنیا میں قدم رکھنے کا فیصلہ کیا ہے

حریم شاہ اپنی وائرل اور مشہور ہونے والی ٹِک ٹاک ویڈیوز کی وجہ سے کافی متنازعہ شخصیت رہی ہیں۔ کبھی وہ دفتر خارجہ کی کرسی پر جلوہ گر ہو کر دنیا کو حیران کر دیتی ہیں۔ اور کبھی مفتی قوی کو تھپڑ رسید کرنے یا اس کی غیر اخلاقی گفتگو کی ویڈیو پبلش کر کے ہاٹ نیوز میں رہتی ہیں۔ اس حوالے سے وہ کبھی وہ سنسنی پھیلا دینے والی خبروں میں نظر آتی ہیں اور کبھی اپنی بولڈ حرکات کی وجہ سے تنقید کا نشانہ بنتی ہیں۔

ملکی سیاستدانوں کے ساتھ تنازعات سے لے کر مشہور شخصیات کے ساتھ بیانی اور ویڈیوجھڑپوں تک حریم شاہ نے سوشل میڈیا کو ہمیشہ اپنی موجودگی کا احساس دلا کر خبروں کو گرما گرم رکھا ہے۔ حریم شاہ نے اداکاری کے میدان میں قدم رکھنے کیلئے اردو فلیکس کے پلیٹ فارم کا انتخاب کیا ہے۔ اس بارے جاننے کیلے آئیے سب سے پہلے یہ جانیں کہ اردو فلیکس کیا ہے

اردو فلکس کیا ہے؟

نیٹ فلکس کی طرح ، اردو فلکس بھی دراصل  ناظرین کو اردو سیریز ، فلمیں ، ویب سیریز ، ڈرامہ سیریل اور اردو میں ڈب کئے گئے ترکی ڈرامے پیش گی۔ تفصیلات کے مطابق اردو فلکس جلد ہی کچھ انتہائی دلچسپ منصوبے ساتھ لانچ کرنے والی ہے۔ یہ انڈسٹری کے بہترین اداکاروں کے ساتھ ناظرین کیلئے تفریحی پروگرام لائے گا۔ مزید یہ کہ یہ پلیٹ فارم ان لوگوں کیلئے بھی ایک سنہری موقع ہے جو اداکاری میں ڈیبیو کرنا چاہتے ہیں۔

 

 

حریم شاہ اداکارہ کی حیثیت سے اردو فلکس پر جلوہ گر ہوں گی

ہاٹ ٹاپکس اور تنازعات سے بھرپور ٹک ٹاک سے مشہور ہونے والی حریم شاہ نے اردو فلیکس پر ایک ویب سیریز کے ذریعے اداکاری کی دنیا میں قدم رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔ یہ سلسلہ پاکستان کے پہلے اردو او ٹی ٹی پلیٹ فارم – اردو فلکس پر نشر ہوگا۔ شائقین یہ جان کر بہت پرجوش ہیں کہ حریم شاہ اس آن لائن پلیٹ فارم کے توسط سے ایک اداکارہ کی حیثیت سے کیسے پرفارم کریں گے۔

مصدقہ اطلاعات کے مطابق یہ سلسلہ جلد لانچ ہونے کے بعد اردو فلکس پر ریلیز ہو گا۔ جس کے بعد ٹک ٹوکر کی ملکہ حریم شاہ اداکاروں کی فیملی کا ایک حصہ بن جائئیں گی ۔ خوبرو حریم شاہ ایک اداکارہ کی حیثیت سے کیسا پرفارم کر سکیں گی یہ آنے والا وقت بتائے گا۔

پاکستانی ماڈل سجل ایلی کی اداکاری کے بارے یہ خبر بھی پڑھیں 

پاکستانی اداکارہ سجل ایلی لندن سے جمائما خان کی انٹرنیشنل فلم سکرین پر نمودار ہونے والی ہیں

LATEST NEWS

CHINESE NEWS

OUR DEFENCE NEWS SITE

spot_img

INDIAN NEWS