Sunday, June 20, 2021

ہواوے مارچ میں 200 ایکس ڈیجیٹل زوم کیمرہ کے ساتھ پی 50 سیریز کے 3 نئے موبائل متعارف کروائے گا

ان تینوں موبائل ماڈلوں میں اینڈرائیڈ 11 کے آپریٹنگ سسٹم کے ساتھ ای ایم یو 11 اور لائیسا برانڈ 4 یا 5 کیمروں کا جدید ترین سیٹ اپ 200 ایکس ڈیجیٹل زوم پاور کا حامل ہو گا۔

چین کی نمبر ون موبائیل فون کمپنی ہواوے کے اسمارٹ فون کاروبار کو امریکہ کی طرف سے  پابندیوں کے باعث شدید مشکلات کا سامنا ہے۔ لیکن اس کے باوجود ہواوے  اپنے برانڈ کے نئے ماڈل متعارف کروا رہا ہے۔  اس سلسلے میں ہواوے کی جانب سے مارچ 2021 کے آخری ہفتے میں پی 50 سیریز کے تین نئے موبائیل ماڈلز پی 50 ، پی 50 پرو اور ہی 50 پرو پلس پیش کیے جائیں گے۔

 ہواوے کی جانب سے  پی 50 سیریز کے 3 نئے فونز میں 2 مختلف پراسیسرز موجود ہوں گے۔ پی 50 میں ہواوے کا اپنا تیار کردہ کیرین 9000 ای پراسیسر ہوگا جبکہ پی 50 پرو اور پی 50 پرو پلس میں فلیگ شپ کیرین 9000 پراسیسر کے ساتھ پوں گے۔

ذرائع کے مطابق ہواوے نے فونز کے ڈیزائن کو حتمی شکل دے دی ہے اور بڑے پیمانے پر پروٖڈکشن کیلیے تیار ہے۔ پی 50 کی اس نئی سیریز میں نیا ڈیزائن متعارف کروایا جا رہا ہے۔  اس کے ساتھ ساتھ تینوں فون ماڈلز میں نیا کیمرا سیٹ اپ، بہتر اسکرین اور گیمنگ خصوصیات کا اضافہ کیا گیا ہے۔  تینوں فونز میں ایل جی اور ساام سنگ کا تیار کردہ  او ایل ای ڈی ڈسپلے ہو گا۔

گذشتہ برس دسمبر 2020 میں بتایا گیا تھا کہ پی 50 ماڈل میں 6.6 جبکہ پی 50 پرو اور پرو پلس ماڈل میں 6.7 انچ کا ڈسپلے 120 ہرٹز ریفریش ریٹ سپورٹ کے ساتھ دیا جائے گا۔

ان تینوں موبائل ماڈلوں میں اینڈرائیڈ 11 آپریٹنگ سسٹم کے ساتھ ای ایم یو 11 اور لائیسا برانڈ 4 یا 5 کیمروں کا جدید سیٹ اپ 200 ایکس ڈیجیٹل زوم پاور کا حامل ہو گا۔


امریکہ میں خاتون صحافی کو دھمکی دینے والے وائٹ ہاؤس وائس سیکریٹری کے بارے یہ خبر بھی پڑھیں

صدر جو بائیڈن نے خاتون صحافی کو دھمکی دینے پر وائٹ ہاؤس کے وائس سیکریٹری کو استعفیٰ دینے پر مجبور کر دیا

LATEST NEWS

CHINESE NEWS

OUR DEFENCE NEWS SITE

spot_img

INDIAN NEWS