Sunday, June 20, 2021

بھارت میں کسانوں کا احتجاج اور بھوک ہڑتال جاری ، نئی دہلی میں انٹر نیٹ سروس کی بندش

یاد رہے کہ آج بھارت میں احتجاجی کسانوں کی بھوک ہڑتال جاری ہے۔ اور آج ہی کے دن بھارت میں آزادی کے رہنما مہاتما گاندھی کی برسی بھی منائی جا رہی ہے۔

بھارتی دارالحکومت نیو دہلی میں کسانوں کی بھوک ہڑتال جاری ہے۔ بھارتی حکومت نے نئی دہلی کے آس پاس کے ان علاقوں میں موبائیل انٹرنیٹ سروس بلاک کر دی ہیں جہاں پر کسانوں کا نئے زرعی قوانین کے خلاف احتجاج جاری ہے۔

نریندرا مودی سرکار کے وزارتِ داخلہ کے ترجمان کا کہنا ہے کہ انٹرنیٹ سروس کو تین مقامات پر بند کیا گیا ہے۔ یہ تعطل اتوار کی رات تک جاری رہے گا۔ تاکہ عوام کے تحفظ کو یقینی بنایا جا سکے۔

یاد رہے کہ بھارت میں احتجاجی  کسان آج ایک روزہ بھوک ہڑتال کر رہے ہیں۔ اور آج ہی کے دن بھارت میں آزادی کے رہنما مہاتما گاندھی کی برسی بھی منائی جا رہی ہے۔

دوسری جانب کُل جماعتی میٹنگ کے بعد یونین وزیر پرہلاڈ جوشی نے وزیرِ اعظم نریندر مودی کے حوالے سے کہا کہ وہ 22 اور 23 جنوری کو وزیرِ زراعت نریندر سنگھ تومار کی جانب سے کسانوں کی تنظیموں کو بھیجی گئی تجاویز پر بات کرنے کے لیے تیار ہیں۔

بھارتی سرکاری ترجمان کے مطابق انٹرنیٹ کی سروس دارالحکومت دہلی کے قریبی نواحی علاقوں سنگھو، غازی پور، اور تکری میں بند کی گئی ہے۔ حکام کے مطابق یہ سروس 31 جنوری کو رات تک بند رہیں گی۔ بھارتی کسان نریندرا مودی حکومت کی طرف سے نافذ کیے جانے والے زرعی قوانین کے خلاف احتجاج کر رہے ہیں۔

کسان احتجاج کے سلسلے میں بھارت کے دیگر حصوں سے کسانوں کی بڑی تعداد کا غازی پور پہنچنے کا سلسلہ جاری ہے۔ مغربی اتر پردیش کے علاوہ نیو دہلی سے بھی مظاہرین جمع ہو رہے ہیں اور اب تک احتجاج پرامن انداز میں جاری ہے۔

یاد رہے کہ 26 جنوری کو کسان راہنما راکیش تکائت کو دہلی میں ہونے والی ہنگامہ آرائی کے بعد نوٹس بھیجا گیا تھا ۔ بھارتی میڈیا پر ان کے گرفتار کیے جانے کے بارے قیاس آرائیاں جاری تھیں۔ اسی دوران 28 جنوری کی رات کو ان کی ایک ویڈیو وائرل ہوئی ۔ جس کے بعد احتجاج کرنے والے کسانوں نے بڑی تعداد غازی پور پہنچنا شروع ہو گئی تھی۔

امریکہ بھارت دفاعی تعلقات ک بارے ہہ خبر بھی پڑھیں

روس سے ایس ۔ 400 ائر ڈیفنس میزائیل سسٹم کی خریداری پر بھارت کیخلاف امریکی پابندیوں کا امکان

LATEST NEWS

CHINESE NEWS

OUR DEFENCE NEWS SITE

spot_img

INDIAN NEWS