Sunday, June 20, 2021

جمائما خان نے انڈین ڈائریکٹر اور امریکی ادارے کے اشتراک سے پاکستانی سجل ایلی کی ہالی وڈ فلم کیوں بنائی؟

انٹی پاکستان انڈین فلم لابی کی مداح جمائما خان کی طرف سے ایک بھارتی ہدایت کار اور امریکی اداروں کے اشتراک سے پاکستانی فلسٹار سجل ایلی کے ساتھ ہالی ووڈ کی فلم بنانا بڑے گہرے سوالات اٹھا رہا ہے

گلف ایشیا نیوز پر گزشتہ ماہ یہ خبر شائع ہوئی تھی کہ پاکستانی اداکارہ سجل علی کو وزیر اعظم عمران خان کی سابقہ بیوی، برطانوی فلم پروڈیوسر جمائما گولڈ اسمتھ اور بھارتی فلم ڈائریکٹر شیکھر کپور کی فلم واٹس لو گاٹ ٹو ڈو وِد اٹ میں کاسٹ کرلیا گیا۔

گذشتہ روز فلم سٹار سجل علی نے فلم کی پروڈیوسر جمائما گولڈ اسمتھ کے ساتھ انسٹاگرام پر تصاویر شیئر کی ہیں۔ پریس کے مطابق پاکستانی اداکارہ کی فلم کی شوٹنگ مکمل ہوگئی۔ پاکستانی اداکارہ سجل علی کی مذکورہ فلم برطانوی فلم ہے لیکن اس فلم کو امریکی اداروں اور اداکاروں کے ساتھ اشتراک سے بنایا جا رہا ہے۔  خیال رہے کہ جمائما خان کی طرف سے اسے ہالی وڈ پروڈکشن ہاؤس کے بینر تلے رہی ریلیز کیا جائے گا۔ لہذا فلمی دنیا کے مبصرین اسے ہالی وڈ فلم ہی قرار دے رہے ہیں۔

سجل علی اور جمائما گولڈ اسمتھ نے 16 فروری کو ایک ساتھ کھچوائی گئی تصاویر کو انسٹاگرام پر شیئر کیا ہے۔ جمائما خان کی طرف سے ایک بھارتی ہدایت کار کے اشتراک سے پاکستانی فلسٹار سجل ایلی کے ساتھ ہالی ووڈ کی فلم بنانا بڑے اہم سوالات اٹھا رہا ہے۔

اگرچہ دونوں نے اس بات کی وضاحت نہیں کی کہ فلم کی شوٹنگ مکمل ہوگئی یا نہیں ۔  تاہم سجل علی کی جانب سے جمائما کے ساتھ شیئر کی گئی انسٹاگرام تصویر میں “خوبصورت یادوں” کا جملہ استعمال کیے جانے کے بعد خیال کیا جا رہا ہے کہ فلم کی شوٹنگ مکمل ہوگئی۔

واٹس لو گاٹ ٹو ڈو وِد اٹ نامی فلم کی کہانی برطانوی ایشیائی جوڑے کے رومانس کے گرد گھومتی ہے۔ فلم کی کہانی جمائما گولڈ اسمتھ نے لکھی ہے جب کہ وہ فلم کی پروڈیوسر بھی ہیں، فلم کی کاسٹ میں سجل علی، بھارتی اداکارہ شبانہ اعظمی، پاکستانی نژاد برطانوی اداکار شاہد لطیف، برطانوی اداکارہ للی جیمز اور ایما تھامپسن سمیت دیگر اداکار شامل ہیں۔

مبصرین کے مطابق جمائما گولڈ اسمتھ نے فلم کی کہانی اپنی ذاتی زندگی سے متاثر ہوکر لکھی ہے۔ تاہم اس حوالے سے کوئی وضاحت نہیں کی گئی۔ دیکھنا ہو گا کہ اس فلم میں ریحام خان کی کتاب کی طرح پاکستانی سیاسی رہنماؤں کی کردار کشی تو نہیں کی جاتی۔

مذکورہ فلم سے قبل بھی جمائما گولڈ اسمتھ فلمیں، شوز اور دستاویزی فلمیں پروڈیوس کر چکی ہیں۔ جب کہ واٹس لو گاٹ ٹو ڈو وِد کی ہدایت کاری کرنے والے بھارتی فلم ساز شیکھر کپور بھی ماضی میں ہولی وڈ فلموں کی ہدایات دے چکےہیں۔

شیکھر کپور مذکورہ فلم کی ہدایات دینے سے 13 سال بعد عالمی فلمی دنیا میں واپسی کریں گے۔ اس سے قبل انہوں نے 2007 میں ریلیز ہونے والی بائیوگرافی فلم ایلزبتھ دی گولڈن ایج کی ہدایات دی تھیں، جنہیں بہترین پروڈکشن کا آسکر ایوارڈ بھی ملا تھا۔

جمائما لوگڈ اسمتھ پاکستان کے وزیر اعظم عمران خان کی سابق اہلیہ ہیں اور دونوں کے درمیان 2004 میں طلاق ہوگئی تھی۔ جبکہ ان کے 2 بیٹے سلیمان اور قاسم وقت لندن میں زیر تعلیم ہیں اور اپنی والدہ جمائما گولڈ اسمتھ کے ہمراہ رہتے ہیں۔


اس بارے یہ خبر بھی پڑھیں

پاکستانی اداکارہ سجل ایلی لندن سے جمائما خان کی انٹرنیشنل فلم سکرین پر نمودار ہونے والی ہیں

LATEST NEWS

CHINESE NEWS

OUR DEFENCE NEWS SITE

spot_img

INDIAN NEWS