Saturday, April 17, 2021

ہالی وڈ کی ادکارہ جسیکا کیمبل 38 برس کی عمر میں انتقال کر گئیں

انسانیت کے دکھوں کا مداوہ کرنے کیلئے اپنا گولڈن فلمی کیرئیر چھوڑ کر ڈاکٹر بننے والی جسیکا کیمبل اپنے مریضوں کی نازک حالت برداشت نہ کر سکی ۔ وہ دکھی انسانیت کا غم دل  میں لے کر اس دنیا سے چل بسی

   دکھی انسانیت کی معالج بننے کیلئے اداکاری چھوڑنے والی ہالی وڈ کی سابقہ ​​اداکارہ جسیکا 38 سال کی عمر میں کیمبل پورٹ لینڈ  اوری میں انتقال کر گئیں۔ افسوس کہ یہ واقعہ 29 دسمبر کو پیش آیا لیکن کسی میڈٰیا چینل یا بین الاقوامی اخبار نے انسیانت کیلئے درد اور خوبصورت دل رکھنے والی ماضی کی اس خوبصورت اداکارہ کی موت کی خبر کو شائع نہیں کیا

 خاندانی ذرائع کے مطابق ان کی موت اچانک اور غیر متوقع طور پر ہوئی۔ ان کی دوست سارہ ویسلنگ نے بتایا کہ جسیکا کیمبل اپنا فلم اور ٹی وی کیریئر چھوڑ کر نیورو ڈاکٹر بن گئی تھی۔ انتقال سے ایک دن پہلے وہ اپنے پریکٹس کلینک میں اپنے مریضوں کے ساتھ کافی مصروف رہی ۔ اور اس کے بعد حسب معمول گھر چلی گئی۔ جسیکا کیمبل باتھ روم میں گئی اور وہیں انتقال کر گئی۔ ماں کو باتھ روم کا دروازہ کھولنے پر پتہ چلا کہ وہ فرش پر مردہ حالت میں گری پڑی تھی۔

پاکستان اداکرہ سجل ایلی کے بارے یہ خبر بھی پڑھیں

پاکستانی اداکارہ سجل ایلی لندن سے جمائما خان کی انٹرنیشنل فلم سکرین پر نمودار ہونے والی ہیں

خاندانی ذرائع کے مطابق وہ اپنی نیورو پیتھک پریکٹس کے دوران کچھ مریضوں کی حالت سے بیحد رنجیدہ اور غمگین تھی۔ دوستوں کے مطابق انسانیت کے دکھوں کا مداوہ کرنے کیلئے اپنا گولڈن فلمی کیرئیر چھوڑ کر ڈاکٹر بننے والی جسیکا کیمبل اپنے مریضوں کی نازک حالت برداشت نہ کر سکی ۔ وہ دکھی انسانیت کا غم دل  میں لے کر اس دنیا سے چل بسی۔

جیسیکا کیمبل نے سارہ جیسکا پارکر کے ہمراہ 1992 کی ٹی وی فلم ان دی بیسٹ انٹریسٹ آف چلڈرن سے اداکاری کا آغاز کیا تھا۔  اور مابعد فلم الیکشن اور فریکس اینڈ گریکس جیسی کامیاب فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھائے اور شہرت حاصل کی۔

پاکستان کے جے ایف 17 فائٹر کے بارے یہ مضمون بھی پڑھیں

پاک فضائیہ میں 14 جدید ترین ڈبل سیٹ جے ایف 17 تھنڈر طیاروں کی شمولیت

LATEST NEWS

CHINESE NEWS

OUR DEFENCE NEWS SITE

spot_img

INDIAN NEWS