Friday, October 22, 2021

برما میں فوج نے آن سان سوچی کی حکومت کا تختہ الٹ دیا

بھارت ایک عرصہ سے میانمار میں جمہوری قوتوں کی حمایت کرتا ہے۔ برما میں فوجی بغاوت کے نتیجے میں بھارت کی پسندیدہ حکومت کا تختہ الٹنےکی خوفناک خبر مودی حکومت کیلئے بڑا صدمہ ہے

امریکہ اور اس کے نئے اتحادی بھارت نے میانمار میں جمہوری حکومت کا تختہ الٹنے کی فوجی کاروائی کیخلاف سخت ردعمل کا اظہار کیا ہے۔ روہنگیا مسلمانوں پر مظالم ڈھانے والے برمی بدھوؤں کی حامی نوبل انعام یافتہ حکمران آنگ سان سوچی کو فوج نے بغاوت کے دوران حراست میں لے لیا ہے۔

امریکہ نے میانمار کے فوجی حکام کو خبردار کیا ہے کہ اگر وہ جمہوری رہنماؤں کیخلاف کاروائی جاری رکھیں گے تو امریکہ ان کیخلاف سخت کاروائی کرے گا۔ میانمار کے اخبارات کے مطابق معزول حکمران سو چی کی سیاسی پارٹی نیشنل لیگ فار ڈیموکریسی  کے کارکنوں کے خلاف کریک ڈاؤن ہوا ہے۔

میانمار کی فوج نے گذشتہ سال کے انتخابی نتائج کے دوران این ایل ڈی کی کامیابی کے بعد الیکشن کی شفافیت پر سوال اٹھائے تھے۔ فوج نے بڑے پیمانے پر انتخابی دھاندلی کی مکمل تحقیقات کی رپورٹس طلب کی تھیں۔

بھارت ایک عرصہ سے میانمار میں جمہوری قوتوں کی حمایت کرتا ہے۔ برما میں فوجی بغاوت کے نتیجے میں بھارت کی پسندیدہ حکومت کا تختہ الٹنےکی خوفناک خبر مودی حکومت کیلئے بڑا صدمہ ہے۔ بھارتی مبصرین کے مطابق ایک پرامن اور جمہوری میانمار بھارت کی خارجہ پالیسی کی کامیابی کیلئے بڑا اہم  ہے۔ بھارت کا مقصد جنوب مشرقی اور وسطی ایشیا میں چین کے بڑھتے ہوئے اثر و رسوخ کا مقابلہ کرنا ہے۔

افغان فوج اور طالبان تناعہ کے بارے یہ خبر بھی پڑھیں ۔۔۔۔  افغان طالبان کے خود کش حملے میں 50 سے زائد افغان فوجی ہلاک و زخمی ہو گئے

برمی فوج کے حامی میوازی ٹی وی کے مطابق سابق جنرل قائم مقام صدر یو مائنٹ سوی نے 2008 کے آئین کے آرٹیکل 417 کے تحت ملک بھر میں ایک سال کیلئے ہنگامی حالت کا اعلان کیا ہے۔ 2008 کے آئین کے آرٹیکل 418 کے مطابق ملک کے قانون ساز اداروں، انتظامی اور عدالتی اختیارات  فوج کے کمانڈر انچیف کو منتقل کیے جاتے ہیں۔

تازہ ترین اطلاعات کے مطابق انٹرنیٹ سروس بند کردی گئی ہے۔ فوجی بغاوت کے نتیجے میں شہری آزادیاں صلب ہیں ۔ پورے ملک میں انٹرنیٹ کا نظام پیر کی صبح سے محدود ہو چکا ہے۔ دارالحکومت نیپائٹاو اور ینگون کے مرکزی تجارتی مراکز تک فون لائنوں ک رسائی ممکن نہیں ہے۔

بھارت میں کسان قوانین کیخلاف احتجاج کے بارے یہ خبر بھی پڑھیں

ہندوستان کسان ریلی نے دہلی کے لال قلعہ پر اپنا پرچم لہرا دیا۔ دو سکھ نوجوان ہلاک درجنوں زخمی

اہم خبریں

تازہ ترین خبریں

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here