Wednesday, June 11, 2025

نریندرا مودی کے حالیہ اشتعال انگیز بیان پر پاکستانی حکومت اور عوام کا شدید ردعمل

بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کے حالیہ اشتعال انگیز بیان پر پاکستان نے سخت رد عمل دیا ہے۔ وزارت خارجہ نے مودی کے گجرات میں دیے گئے بیان کو انتخابی مہم کا تھیٹر قرار دے دیا ہے۔

ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا تھا کہ جوہری ریاست کے سربراہ کے نفرت انگیز بیانات قابل افسوس اور خطرناک رجحان ہیں، بھارتی وزیراعظم کا بیان یو این چارٹر کی سنگین خلاف ورزی ہے، یو این چارٹر تمام ریاستوں کو باہمی تنازعات پُرامن طریقے سے حل کرنے کا پابند بناتا ہے۔

ترجمان نے کہا کہ بھارت مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں چھپانے کےلیے بیانات دے رہا ہے، پاکستان یو این امن مشن میں اہم کردار اور عالمی انسداد دہشت گردی کا فعال شراکت دار ہے۔

انہوں نے کہا کہ بھارت کو انتہا پسندی کی فکر ہے تو اسے اندرون ملک ہندوتوا اور اقلیت دشمنی پر توجہ دینی چاہیے، پاکستان خود مختاری اور مساوی سلامتی کی بنیاد پر امن کا حامی ہے۔

ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا تھا کہ پاکستان کسی بھی خطرے کا منہ توڑ جواب دے گا، یو این چارٹر کے آرٹیکل 51 کے تحت دفاع کا حق محفوظ ہے۔ بھارت کا بڑھتا ہوا جنگی بیانیہ علاقائی امن و استحکام کےلیے سنگین خطرہ ہے۔

Hot this week

India’s next flop show – The fifth generation fighter program – but why?

After the humiliating defeat at the hands of Pakistan,...

انڈیا کا اگلا فلاپ شو ففتھ جنریشن سٹیلتھ فائیٹر پروگرام ـ لیکن کیوں؟؟

پاکستان کے ہاتھوں ذلت آمیز شکست کے بعد بھارت...

Pakistan destroyed not 6 but more than 21 Indian jets and AWACS

The revelation by former Pakistani Foreign Minister Bilawal Bhutto...

China warned the US not to play with fire over Taiwan

Key Points - US Defense Secretary Pete Hegseth declared...

نریندرا مودی دنیا کو اپنی دہشت گرد اوقات اور اصل تخریب کار چہرہ دکھا رہے ہیں

پاکستان کے وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے کہا...

Topics

India’s next flop show – The fifth generation fighter program – but why?

After the humiliating defeat at the hands of Pakistan,...

Pakistan destroyed not 6 but more than 21 Indian jets and AWACS

The revelation by former Pakistani Foreign Minister Bilawal Bhutto...

China warned the US not to play with fire over Taiwan

Key Points - US Defense Secretary Pete Hegseth declared...

وزیراعظم شہباز شریف کی آذبائیجان کے صدر الہام علیوف سے ملاقات اور اظہار تشکر

وزیراعظم شہباز شریف نے آذبائیجان کے صدر الہام علیوف...

Our Defence News Site

spot_img

Related Articles

Popular Categories