Monday, September 20, 2021

کے ٹو سے بلند تر حوصلوں کا زندہ نشاں سدپارہ برفانی چادروں کی مخملی آغوش میں چھپ کر امر ہو گیا

سدپارہ نے کے ٹو سے بلند تر جرات و حوصلے کی چوٹی سر کی ہے۔ سدپارہ کو خراجِ تحسین پیش کرنے کا بہترین طریقہ اب ان کے بیٹے کی کوہ پیمائی کی مہمات کو پروموٹ اور ان کے علاقے کے باسیوں کو سپورٹ کرنے میں ہے

آج محمد علی سدپارہ اور ان کے غیر ملکی کوہ پیما ساتھیوں کی موت کی تصدیق کے بعد وہ کے ٹو کی چوٹی سے بلند تر حوصلے کا تابندہ نشان بنکر برف پوش چادروں کی مخملی آغوش میں چھپ کر ہمیشہ کیلئے امر ہو گیا ہے۔ قوم کے زندہ ہیروز کے دکھوں اور محرومیوں سے چشم پوشی کرنے والے لوگ بھی آج انہیں خراجِ تحسین پیش کر رہے ہیں۔

پاکستان کے محمد علی سدپارہ، آئس لینڈ کے جان سنوری اور چلی کے ہوان پابلو موہر کو آخری بار پانچ فروری کو کے ٹو کے ڈیتھ  زون ایریا بوٹل نیک کے قریب سدپارہ کے بیٹے ساجد سدپارہ نے جذباتی انداز میں آخری بار گلے مل کر رخصت ہوتے ہوئے دیکھا تھا۔ اتفاق سے ساجد سدپارہ آکسیجن ریگولیٹر میں تکنیکی خرابی کے باعث سے مہم ادھوری چھوڑ کر واپس آ گئے تھے۔

محمد علی سدپارہ  اور ان کے ساتھیوں کی تلاش کیلیے سرچ اینڈ ریسکیو آپریشن چھ فروری سے جاری تھا۔ لیکن یہ اپریشن موسم کی خرابی کی وجہ سے درمیان میں روکنا بھی پڑا تھا۔ سدپارہ کی موت کی تصدیق کرتے ہوئے ہوئے ان کے بیٹے کے یہ الفاظ ” کے ٹو نے والد کو ہمیشہ کیلیے آغوش میں لے لیا ” ، جرات و حوصلہ کے امین ہیں۔


پاکستان ڈیدفنس کے بارے یہ خبر بھی پڑھیں


Muhammad Ali Sadpara and his son Sajid Sadpara
محمد علی سدپارہ مرحوم اپنے صاحبزادے ساجد سدپارہ کے ہمراہ

گذشتہ دو ہفتوں کے دوران ہم سوشل میڈیا پر اس حوالے سے مختلف موضوعات زیر بحث  رہے ہیں۔ آغاز میں کبھی محمد علی سدپارہ کی کے ٹو سر کرنے کی خبر کی تردید ، کبھی  ان کے زندہ مل جانے کی جعلی خبریں اور کبھی ان فیک نیوز کی مذمتیں سامنے آتی رہیں۔ پوری دنیا میں ان کے ریسکیو آپریشن کی کامیابی اور کسی معجزے کیلئے دعائیں بھی کی جاتی رہیں۔

علی سدپارہ نے کے ٹو سے بلند تر جرات و حوصلے کی چوٹی سر کی ہے۔ سدپارہ کو خراجِ تحسین پیش کرنے کا بہترین طریقہ اب ان کے بیٹے کی کوہ پیمائی کی مہمات کو پروموٹ اور ان کے علاقے کے باسیوں کو سپورٹ کرنے میں ہے۔ محمد علی سدپارہ کی خدمات کا سچا اور عملی اعتراف یہ ہو گا کہ حکومت ان کے پسماندہ علاقے کی ترقی ، یہاں کے مفلسوں اور بے روزگار لوگوں کی زندگیاں بہتر بنانے کیلئے کام کریں۔


سعودی عرب میں فلم اور سینما کے فروغ کے بارے یہ خبر بھی پڑھیں

سعودی عرب میں سینما کے فروغ اور ماڈرن فلم پروڈکشن کیلئے شاہی سرپرستی بڑی غیر متوقع تبدیلی ہے

اہم خبریں

تازہ ترین خبریں

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here