Saturday, April 17, 2021

پاکستان بھرپور دفاعی صلاحیت کا مالک ہے ، بھارت کو حاوی نہیں ہونے دیں گے ۔ شاہ محمود قریشی

پاکستاان نے عالمی برادری کے سامنے بھارتی جارحیت اور دہشت گرد سرگرمیوں کی سپورٹ کے تمام حقائق اور ثبوتوں کے ساتھ بھارت کا منفی کردار دنیا پر بینقاب کر دیا ہے۔

پاکستان کے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے ایک نیوز میڈیا چینل کو دیے گئے انٹرویو کے دوران بھارت پر الزام عائد کیا ہے کہ وہ پاکستان میں دہشت گرد تنظیموں کو معاونت اور مدد فراہم کر رہا ہے ۔ پاکستان اپنے دفاع کی بھرپور صلاحیت و قابلیت رکھتا ہے ۔ بھارت کسی طور پاکستان پر حاوی نہیں ہو سکتا ہے۔

شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ بھارت کی خواہش ہے کہ وہ پاکستانی مفادات کیخلاف افغانستان میں اسٹیک ہولڈر بن جائے۔  لیکن اسے ہر محاذ پر سخت ناکامی ہوئی ہے۔ جس کے بعد بھارت اب افغانستان میں دہشت گرد گروہوں کو سپورٹ کر کے علقے اور خطے کا امن خراب کرنے کی کوششوں میں مصروف ہے۔

پاکستاان نے عالمی برادری کے سامنے بھارتی جارحیت اور دہشت گرد سرگرمیوں کی سپورٹ کے تمام حقائق اور ثبوتوں کے ساتھ بھارت کا منفی کردار دنیا پر بینقاب کر دیا ہے۔

امریکہ میں حالیہ کشیدگی اور انتقال اقتدار کے حالیہ بحران اور پاکستان پر اس کے ممکنہ اثرات کے سوال  پر پاکستانی  وزیر خارجہ کا کہنا تھا  کہ  دنیا میں ریاستی تعلقات میں ملکی اور قومی مفادات مقدم ہوتے ہیں۔ صدر ٹرمپ کا ملکی اور بین الاقوامی سیاست میں اپنا الگ انداز تھا۔ امید کرتے ہیںکہ نئی امریکی حکومت کا انداز مختلف اور مثبت ہو گا۔  عالمی رائے عامہ کے مطابق امریکہ کے نو منتخب صدر جو بائیڈن خارجہ امور پر خاص مہارت اور اع؛لی وژن رکھنے والے ہیں۔ وہ پاکستان اور جنوبی ایشیا کے معاملات سے مکمل واقف ہیں۔

نئے امریکی صدر اس خطے کے ممالک کے قومی اور سیاسی راہنماؤں سے مکمل واقفیت رکھتے ہیں۔ اور یہاں کے لوگ بھی نئے امریکی صدر کے انداز سیاست ، سیاسی نظریات اور ترجیحات سے واقف ہیں۔ ۔

عالمی مبصرین کے مطابق پاکستان اور بھارت جیسے ایٹمی صلاحیت رکھنے والے ممالک کو خطے میں قیام امن کیلئے مثبت کوششیں کرنا ہو گی۔ دونوں ممالک کی مسلح افواج ایٹمی صلاحیت کے علاوہ جدید ترین اور تنباہ کن جنگی ہتھیاروں سے لیس ہیں۔ ان دونوں ممالک کے درمیان جنگی ٹکراؤ عالمی امن کیلئے انتہائی خطرناک ثابت ہو گا۔ تجزیہ نگاروں نے پاکستان اور انڈیا میں پائیدار امن کے قیام کیلئے مسئلہ کشمیر کے حل کو کنجی قرار دیا ہے۔

پاکستان کے جے ایف 17 تھنڈر طیاروں کے بارے یہ خبر بھی پڑھیں

پاک فضائیہ میں 14 جدید ترین ڈبل سیٹ جے ایف 17 تھنڈر طیاروں کی شمولیت

LATEST NEWS

CHINESE NEWS

OUR DEFENCE NEWS SITE

spot_img

INDIAN NEWS