پاکستان کے ایم ایم اے فائٹر احمد مجتبیٰ نے سنگاپور میں ہونے والے مقابلہ میں اپنے بھارتی حریف راہول راجو کو ایک منٹ سے پہلے ناک آؤٹ کر دیا۔ راجو فائٹ شروع ہونے کے صرف 56 سیکنڈ بعد زمین بوس ہو گیا۔
احمد مجتبٰی کا زور دار ہک پنچ کھا کر لڑکھڑاتا ہوا بھارتی فائٹر گرتے ہوئے دوسرا پہنچ کھا کر فورا ہی فلور پر گر گیا ۔ مجتبیٰ نے گرے ہوئے راجو پر ایک اور پیچ مارنے کی کوشش کی لیکن ریفری نے مداخلت کرتے ہوئے اسے روک دیا۔,
یہ احمد مجتبیٰ کی تین سالوں کے وقفے کے بعد پہلی فائٹ تھی۔ وہ مارچ 2018 میں جیا وین ما سے ہار گیا تھا۔ جس کے بعد اس نے راجو کے ساتھ دو بار اور ایک بار ایڈورڈ فوالانگ کے ساتھ مقابلوں میں حصہ نہیں لیا۔
۔
پاکستانی ے ایف 17 تھنڈر کے بارے یہ مضمون بھی پڑھیں
ایٹمی میزائلوں سے لیس جے ایف 17 تھنڈر فائٹر کے جدید ترین ورژن بلاک 3 کی فضائی برتری
۔
مجتبیٰ کی شہرت ان کے کیریئر کا مسلسل سات فتوحات کے ساتھ ناقابل ِ شکست آغاز تھا ۔ 2017 میں کیانو سببہ سے ہارنے تک اسے اپنے کیریئر کے پہلے چار سال تک شکست کا سامنا نہیں کرنا پڑا۔ اس فتح کے ساتھ ہی احمد مجتبیٰ نے اپنے کیریئر کا ریکارڈ بہتر کرکے 8-2 کردیا جبکہ راجو کا ریکارڈ خراب ہوکر 7-6 ہوگیا ہے۔
خیال رہے کہ احمد مجتبیٰ کا تعلق کوئٹہ سے ہے اور انہوں نے سنگاپور منتقل ہونے سے قبل اسلام آباد میں قائم فائٹ فورٹریس سے ایم ایم اے کیریئر کا آغاز کیا تھا ۔