Sunday, June 20, 2021

فلسطین جل رہا ہے اور مسلمانوں کا قبلہ اول لہو لہو ہے۔ چوہدری زبیر خالد

چوہدری زبیر خالد کا کہنا تھا کہ اسرائیل ایک سفاک دہشت گرد ملک ہے اور اس کی وحشیانہ کاروائیوں نے خطہء فلسطین سمیت پورے عالم اسلام کو اپنی لپیٹ میں لے رکھا ہے

سابقہ ڈپٹی کنوینئر انفارمیشن ڈیپارٹمنٹ پنجاب گوجرانوالہ چوہدری زبیر خالد نے فلسطین میں اسرائیل کی ریاست دہشت گردی اور بربریت کی سخت مذمت کرتے ہوئے عالم اسلام کے وسیع  تر اتحاد کی ضرورت پر زور دیا ہے۔

تفصیل کے مطابق سابقہ ڈپٹی کنوینئر  انفارمیشن ڈیپارٹمنٹ پنجاب گوجرانوالہ چوہدری زبیر خالد نے فلسطین میں اسرائیل کے وحشیانہ مظالم اور انسانیت سوز سفاکیت کی سخت الفاظ میں مذمت کی۔ چوہدری زبیر خالد کا کہنا تھا کہ آج یہودی بربریت کی وجہ سے پھر سے فلسطین جل رہا ہے اور مسلمانوں کا قبلہ اول لہو لہو ہے۔ لیکن بہادر فلسطینی عوام اسرائیلی فوج کے ظلم و ستم کا ہمت و جواں مردی سے مقابلہ کررہی ہے. پاکستان میں عوامی اور سرکاری سطح پر فلسطینی بھائیوں سے اظہارِ یکجتی کیلئے احتجاجی مظاہرے کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ اب اتحاد و یگانگت کا وقت آگیا ہے۔ لہذا اب نہیں یا کبھی نہیں ، اب فلسطین کے مسئلہ پر تمام مسلم ممالک کو متحد کھڑا ہونا ہوگا

چوہدری زبیر خالد کا کہنا تھا کہ ملت اسلامیہ کی طرف سے یک جان و یک زباں قوت بن کر اسرائیل کیخلاف آواز اٹھائی جائے ۔ دنیا میں امن کی پیام بر کہلانے والی عالمی برادری فلسطین میں جاری ظلم و بربیت کیخلاف اپنی خاموشی توڑے۔ آج پوری پاکستانی قوم اپنے فلسطینی بھائیوں کے ساتھ کھڑی ہے۔ چوہدری زبیر خالد کا مزید کہنا تھا کہ اسرائیل ایک سفاک دہشت گرد ملک ہے اور اس کی وحشیانہ دہشت گردی نے خطہء فلسطین سمیت پورے عالم اسلام کو اپنی لپیٹ میں لیا ہوا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اب اسرائیل کو تسلیم کرنے والے مسلم ممالک کی بھی آنکھیں کھل جانی چاہئے، فلسطین پر اسرائیل کا ناجائز قبضہ مسلم اُمّت مسلمہ کو کسی صورت قبول نہیں۔ اب وقت آگیا ہے کہ تمام مسلم امہ اور پاکستانی حکومت کو اسرائیل کے خلاف جہاد کا اعلان کر دینا چاہیے۔

Palestinians and world leadership


 فلسطین پر یہودی اور مغربی دنیا کے گٹھ جوڑ پر یہ کالم بھی پڑھیں

یہود مغرب اور سامراج کا مشترکہ نظریہء ضرورت ۔ فلسطین

LATEST NEWS

CHINESE NEWS

OUR DEFENCE NEWS SITE

spot_img

INDIAN NEWS