Saturday, April 17, 2021

ملائشین حکام نے لیز کے واجبات کی عدم ادائیگی پر پی آئی اے کا طیارہ قبضے میں لے لیا

بین الاقوامی پریس ذرائع کے مطابق طیارے کو قبضے میں لیے جانے کے بعد پی آئی اے کے عملہ کے اٹھارہ افراد بھی کوالالمپور میں ہیں۔ جنہیں ملائشین قوانین کے مطابق اب 14 دن قرنطینہ میں گزارنے ہوں گے۔

بین الاقوامی میڈیا ذرائع کا کہنا ہے کہ ملائشیا کے سرکاری حکام نے پاکستان کی قومی ائر لائن پی آئی اے کی پرواز پی کے – 895  کے طیارے کو قبضہ میں لے لیا ہے۔ خیال رہے کہ یہ پرواز آج ہی کراچی سے ملائشیا کے دارالحکومت کوالالمپور پہنچی تھی۔ جبکہ   ملائشین حکام کے مطابق طیارہ عدالتی احکامات پر قبضے میں میں لیا گیا ہے۔

ملائشین سرکاری حکام کے مطابق کہ طیارہ لیز کے واجبات کی عدم ادائیگی کے باعث قبضہ میں لیا گیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق طیارے کو مسافر سوار ہونے کے بعد قبضہ میں لیا گیا ، جس کے بعد مسافروں کو آف لوڈ کر دیا گیا۔

بین الاقوامی پریس ذرائع کے مطابق طیارے کو قبضے میں لیے جانے کے بعد پی آئی اے کے عملہ کے افراد بھی کوالالمپور میں ہیں۔ جنہیں ملائشین قوانین کے مطابق اب 14 دن قرنطینہ میں گزارنے ہوں گے۔

یو اے ای کی قطر کیلئے پروازوں کی بحالی کے بارے یہ خبر بھی پڑھیں

متحدہ عرب امارات اور قطر کے تعلقات بحال ہونے پر ائر عریبیہ کی پروازیں دوبارہ شروع

اس حوالے سے پی آئی اے کے ترجمان نے بھی ملائشین حکام کی طرف سے  طیارہ قبضہ میں لیے جانے کی تصدیق کی ہے۔ ائر لائن کے حکام کا کہنا ہے کہ معاملات حل ہونے تک مسافروں کی مناسب دیکھ بھال کرنا پی آئی اے کی ذمہ داری ہے۔ پی آئی اے حکام کے مطابق ملائشیا میں عدالتی حکم پر طیارے کو قبضہ میں لیا جانا افسوس ناک امر ہے ۔ قومی ائر لائن حکومتی اور جبکہ مسئلہ کے حل کیلئے سفارتی سطح پر کوششیں جاری ہیں۔

پی آئی اے کے موقف کے مطابق 2015ء میں یہ طیارہ ویتنام کی ایک لیزنگ کمپنی سے حاصل کیا گیا تھا ۔ جس کے بارے ایک پارٹی کا کیس برطانوی عدالت میں زیر التواء ہے۔

پاکستان آرمی کے ایم آئی ۔ 35 اٹیک ہیلی کاپٹر کے بارے یہ مضمون بھی پڑھیں

پاکستان آرمی ، فضائیہ اور نیوی کیلئے جدید ایم آئی ۔ 35 ملٹی رول اٹیک ہیلی کاپٹر

LATEST NEWS

CHINESE NEWS

OUR DEFENCE NEWS SITE

spot_img

INDIAN NEWS