Saturday, April 17, 2021

کیا انڈین کسانوں کے احتجاج کی حامی امریکی گلوکارہ ریحانہ پشاور زلمی کرکٹ ٹیم کا آفیشل ترانہ گائیں گی؟

ریحانہ کی طرف سے بھارتی کسان تحریک کی حمایت کے بیان کے بعد کسانوں کی احتجاجی تحریک میں سرگرم سکھ کمیونٹی نے ریحانہ کیلئے پسندیدگی اور بی جی پی کارکنوں نے نفرت کا اظہار کیا ہے

پشاور زلمی کے چیئرمین جاوید آفریدی کی ایک ٹوئٹ نے جہاں پاکستانیوں کو حیران کیا ہے وہاں ریحانہ پر پاکستان سے پیسہ لے کر بھارتی کسان تحریک کی حمایت کا الزام لگانے والے بھارتی میڈیا کو بھی پریشان کیا ہے۔

یاد رہے کہ امریکی گلوکارہ ریحانہ نے بھارت میں کسانوں کی احتجاجی تحریک کی حمایت کی تھی۔ جس کے بعد بھارتی میڈیا اور بی جے پی کے حامیوں کی طرف سے ان کیخلاف نفرت کی تشہیر اور پاکستان سے پیسہ لینے کا الزام ہے۔

پاکستان کرکٹ کی سپر لیگ کے چھٹے سیزن کا آغاز ہونے والا ہے۔ اور کرکٹ شائقین بڑی بیتابی سے پی ایس ایل کا انتظار کر رہے ہیں۔ کرکٹ شائقین پی ایس ایل کے دوران اپنی اپنی پسندیدہ ٹیم کیلیے گرم جوش رہتے ہیں۔ اور اس موقع پر ہر سال پی ایس ایل کی ہر ٹیم کے نئے آفیشل گانے کا انتظار کیا جاتا ہے۔

کشمیر میں بھارتی سیاست کے برے یہ خبر بھی پڑھیں

محبوبہ مفتی نے بھارتی پرچم ٹھکرا کر بھارت کو پاکستان پر ترجیح دینے کی غلطی کا اعتراف کر لیا

پشاور زلمی کے چیئرمین جاوید آفریدی کی جانب سے پی ایس ایل 6 کی ٹیم پشاور زلمی کے آفیشل گانے اینتھم کے بارے  ایک ٹوئٹ کیا گیا ہے جس نے کرکٹ شائقین کو خوشگوار حیرت اور بھارتی میڈیا کو ناگوار حیرت میں مبتلا کر دیا ہے۔

جاوید آفریدی نے اپنے ٹوئٹ میں اپنی کرکٹ ٹیم پشاور زلمی کے مداحوں سے پوچھا ہے کہ کیا پی ایس ایل 6، پشاور زلمی کے اینتھم کیلیے عالمی شہرت یافتہ امریکی گلوکارہ ریحانہ کا انتخاب ٹھیک رہے گا؟

جاوید آفریدی کے اس مختصر سے لیکن بامعنی ٹوئٹ پر خوشگوار حیرانی کا اظہار کرتے ہوئے کرکٹ شائقین اپنی اپنی رائے کا اظہار کر رہے ہیں۔ یاد رہے کہ ریحانہ کی طرف سے بھارت میں کسان تحریک کی حمایت کے بیان کے بعد بھارت میں کسانوں کی احتجاجی تحریک میں سرگرم سکھ نوجواانوں نے بھی ریحانہ کیلئے پسندیدگی کا اظہار کیا ہے۔

 

گلوکارہ ریحانہ کے کیخلاف بھارتی کمپین کے بارے یہ خبر بھی پڑھیں

امریکی گلوکارہ ریحانہ اور میا خلیفہ بھارتی کسانوں کی حمایت اور بھارتی اداکارہ کنگنا رناوت پاکستان کیخلاف بول اٹھی

LATEST NEWS

CHINESE NEWS

OUR DEFENCE NEWS SITE

spot_img

INDIAN NEWS