Friday, October 22, 2021

سعودی عرب میں سینما کے فروغ اور ماڈرن فلم پروڈکشن کیلئے شاہی سرپرستی بڑی غیر متوقع تبدیلی ہے

مملکت ِ حجاز کے ولی عہد محمد بن سلمان سعودی عرب کو مغربی تہذیب کی طرح ماڈرن بنانے کیلئے سرگرم ہیں۔ جبکہ مسلم دنیا اسے ایک بڑی غیر متوقع تبدیلی کے طور پر دیکھ رہی ہے

گلف پریس اور العربیہ نیوز کے مطابق سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں سرکاری فلم اتھارٹیز نے فلمی صنعت کے فروغ کیلیے کام جاری ہے۔ اس سلسلے میں منقعدہ ایک مقابلے میں جیتنے والے 28 افراد کے ساتھ  نئی فلموں کی پروڈکشن کیلئے ایک معاہدے پر دستخط کیے ہیں۔ اس معاہدے کا مقصد ملک میں فلم اور سنیما کی صنعت کا فروغ اور 28 نئی فلمی پڑوڈکشنز کی تکمیل ہے

نئی پروڈکشن میں ڈاکومنٹری اور طویل و مختصر دورانیہ کی فلمیں شامل ہیں۔ اس منصوبے کی تکمیل کیلئے 4 کروڑ ریال تک کی سرکاری فنڈنگ کی جائے گی۔ معاہدے پر دستخط کی تقریب میں سعودی وزارت ثقافت کے ذمہ دار حکام ، الیکٹرانک میڈیا، صحافتی شخصیات اور فلموں کی پروڈکشن میں دلچسبی رکھنے والے مقامی افراد نے شرکت کی۔

سعودی عرب میں سرکاری فلم اتھارٹی کے چیف ایگزیکٹو عبداللہ آل عیاف القحطانی نے مستقبل کے ثقافتی منصوبوں کیلیے مستقل معاونت و مدد کیلئے سعودی وزیر ثقافت اور فلم اتھارٹی کے مینجمنٹ بورڈ کے سربراہ شہزادہ بدر بن عبداللہ بن فرحان ال سعود کا شکریہ ادا کیا۔

سعودی عرب کو جدید ریاست بنانے کیلئے کوشاں سعودی حکومت کی وزارت ثقافت کے زیر انتظام فلم اتھارٹی نے مقابلے کا آغاز ستمبر 2019ء میں معیارِ زندگی پروگرام کے ضمن میں کیا تھا۔ فلم پروڈکشن کا یہ پروگرام جدید سعودی ویژن 2030ء کی طرف سفر کا حصہ ہے۔ اس حوالے سے اس مقابلے کے 5 مرحلے پورے ہو چکے ہیں۔


Read this article about India-Saudi friendly relations

India and Saudi Arabia are strengthening defence ties and strategic relation


خیال رہے کہ شاہ سلمان کے دور سے سعودی تہذیب و ثقافت مغربی طرز معاشرت اور جددیت کی طرف گامزن ہے۔ مملکت ِ حجاز کے ولی عہد محمد بن سلمان سعودی عرب کو مغربی تہذیب کی طرح ماڈرن بنانے کیلئے سرگرم ہیں۔ جبکہ مسلم دنیا خادمین حرمین شریفین کی اس پالیسی کو بڑی غیر متوقع تبدیلی کے طور پر دیکھ رہی ہے۔

اس حوالے سے سعودی حکومت کی دلچسبی کی وجہ فلم اور سنیما کا معیار بہتر بنانے کیلیے سعودی مرد و خواتین کی صلاحیتوں کو بروئے کار لانا ہے۔ عرب مبصرین کے مطابق سعودی سنیما کی پروڈکشنز کو مقامی اور بین الاقوامی پلیٹ فارمز پر پیش کیا جائے گا۔


امریکہ سعودی تعلقات کے بارے یہ خبر بھی پڑھیں

جو بائیڈن نے متحدہ عرب امارات اور سعودی عرب کو ایف ۔ 35 اور اسلحہ کی فروخت روک دی

 

اہم خبریں

تازہ ترین خبریں

1 COMMENT

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here