Monday, August 2, 2021

مارننگ شو کی نامور اینکر پرسن اداکارہ صنم بلوچ کی شو بز کی دنیا میں واپسی

صنم بلوچ کافی عرصے سے ٹی وی ڈراموں اور مارننگ شوز سے دور تھیں۔ اس بارے کہا جا رہا تھا کہ صنم بلوچ نے کینیڈا میں شادی کرلی ہے اور اپنی نومولود بیٹی کو وقت دے رہی ہیں

پاکستان شو بزنس کی نامور اداکارہ اور مارننگ شو کی اینکر پرسن صنم بلوچ کی ایک طویل عرصے تک ٹی وی سکرین سے غائب رہنے کے بعد شوبز کی دنیا میں واپس لوٹنے کی خبریں آ رہی ہیں۔ گذشتہ دنوں ان کی حبا بخاری کے ساتھ ایک تصویر انٹرنیٹ پر وائرل ہوئی ہے۔

ڈرامہ انڈسٹری کی نئی ہردلعزیز اداکارہ حبا بخاری نے اپنے آفیشل انسٹاگرام اکاؤنٹ پر صنم بلوچ کے ساتھ اپنی نئی سیلفی شیئر کی ہیں۔ انسٹاگرام پر شیئر کردہ سیلفی میں حبا بخاری کے ہمراہ ٹی وی کی نامور اداکارہ و میزبان صنم بلوچ بھی موجود ہیں۔

حبا بخاری نے اپنی انسٹاگرام پوسٹ میں لکھا پے کہ ” دیکھو میرے ساتھ کون ہے، سب کی پسندیدہ صنم بلوچ “۔ حبہ بخاری نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ” صنم بلوچ سے ملاقات کرکے بہت اچھا لگا”۔ ایک طویل عرصے کے بعد صنم بلوچ کو دیکھ کر سوشل میڈیا صارفین بھی حیران ہوگئے ہیں۔ اس حوالے سے لوگ مختلف تبصروں میں اپنی توقعات اور جذبات کا اظہارکر رہے ہیں ۔

یاد رہے کہ صنم بلوچ کافی عرصے سے ٹی وی ڈراموں اور مارننگ شوز سے دور تھیں۔ اس بارے کہا جا رہا تھا کہ صنم بلوچ نے کینیڈا میں شادی کرلی ہے اور اپنی نومولود بیٹی کو وقت دے رہی ہیں۔

مصدقہ انفارمیشن کے مطابق اداکار و میزبان عبداللّہ فرحت اللّہ سے ء 2018 میں طلاق لینے والی اداکارہ صنم بلوچ نے کینیڈا میں اپنی دوسری شادی اور بیٹی کی پیدائش کو میڈیا اور عوامی حلقوں سے بالکل چھپا کر رکھا ہے۔

سجل ایلی کے بارے پااکستان شوبز کی یہ خبر بھی پڑھیں

پاکستانی اداکارہ سجل ایلی لندن سے جمائما خان کی انٹرنیشنل فلم سکرین پر نمودار ہونے والی ہیں

LATEST NEWS

CHINESE NEWS

OUR DEFENCE NEWS SITE

spot_img

INDIAN NEWS