Saturday, April 17, 2021

سعودی عرب قطر سے تعلقات کی بحالی کے بعد دوحہ میں اپنا سفارت خانہ دوبارہ کھولے گا

 سعودی وزیر خارجہ کے مطابق ، سفارت خانہ دوبارہ کھولنے کیلئے انتظامات مکمل کئے جا رہے ہیں ۔ جونہی  ضروری طریق کار مکمل ہوجائے گا ، ہم اسے فوری کھول دیں گے۔

سعودی عرب اگلے چند روز میں قطر کے دارالحکومت دوحہ میں اپنا سفارت خانہ دوبارہ کھولے گا۔ اس امر کا اعلان سعودی عرب  کے وزیر برائے امور خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان نے ریاض میں اپنے اردنی ہم منصب کے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس کے دوران کیا۔

 سعودی وزیر خارجہ کے مطابق ، سفارت خانہ دوبارہ کھولنے کیلئے انتظامات مکمل کئے جا رہے ہیں ۔ جونہی  ضروری طریق کار مکمل ہوجائے گا ، ہم اسے فوری کھول دیں گے۔

یو اے ای اور ترکی کے تعلقات کے بارے یہ خبر بھی پڑھیں

 متحدہ عرب امارات باہمی احترام کے تحت ترکی سے معمول کے تعلقات کا خواہشمند ہے

تعلقات کی بحالی

خلیج تعاون کونسل (جی سی سی) کے چھ رکنی رہنماؤں نے 41 ویں خلیج سربراہ اجلاس کے اختتام پر الولا اعلامیہ پر دستخط کیے۔ جس کے مطابق  قطر کے ساتھ تنازعہ ختم ہونے کا اعلان اور اس کے ساتھ مکمل تعلقات کی بحالی کا کہا گیا ہے۔

یاد رہے کہ سعودی عرب نے باضابطہ طور پر 4 جنوری کو قطر کیلئے اپنی فضائی حدود اور زمینی اور سمندری سرحدوں کو دوبارہ کھول دیا ہے۔ دونوں ممالک میں تعلقات کی بحالی کے بعد 14 جنوری سے ریاض اور دوحہ کے درمیان ہوائی پروازیں دوبارہ شروع ہوگئ ہیں۔

ترکی کے ففتھ جنریشن فائٹر جیٹ کے بارے یہ مضمون بھی پڑھیں

امریکی ایف ۔ 35 کے مقابلے میں ترکی کا ففتھ جنریشن سٹیلتھ فائٹر ٹی ایف ۔ ایکس

LATEST NEWS

CHINESE NEWS

OUR DEFENCE NEWS SITE

spot_img

INDIAN NEWS