Saturday, April 17, 2021

سعودی وزارت افرادی قوت نے ملازمت کا معاہدہ ختم ہونے کی سات صورتوں کی تفصیل جاری کر دی

سعودی وزارت افرادی قوت کی طرف سے جاری کردہ گائیڈ بک میں ان سات صورتوں کا ذکر کیا گیا ہے ، جن میں ایمپلائی کا اپنے آجر کے ساتھ ملازمت کا باقاعدہ معاہدہ ختم کیا جا سکتا ہے

سعودی عرب کی وزارت افرادی قوت و سماجی بہبود نے قانون محنت میں مالک اور ملازمین کے باہمی ریلیشن میں دونوں کے حقوق و فرائض کی تفصیل جاننے کیلئے مددگار گائیڈ بک جاری کی ہے۔ اس گائیڈ بک میں ان سات صورتوں کا ذکر کیا گیا ہے ، جن میں ایمپلائی کا اپنے آجر کے ساتھ ملازمت کا باقاعدہ معاہدہ ختم کیا جا سکتا ہے۔

اس حوالے سے عاجل کی آفیشل ویب سائٹ کے مطابق وزارت افرادی قوت نے ملازمت کا معاہدہ ختم ہونے کا باعث بننے والی ان ممکنہ صورتوں کی وضاحت کی ہے۔

وزارت افرادی قوت کے مطابق اگر ایمپلائی اور ایمپلائر معاہدہ ختم کرنے پر متفق ہو جائیں تو معاہدہ ختم کیا جا سکتا ہے۔ تاہم اس صورت میں اجیر کی طرف سے تحریری منظوری ضروری ہوگی۔

 دوسری صورت یہ ہے کہ آجر اور اجیر کے مابین ملازمت کے معاہدے میں مقرر کی گئی مدت پوری ہو جائے۔

تیسری صورت میں اگر ملازمت کے معاہدے میں ملازمت ختم ہونے کی آخری تاریخ کا ذکر نہ کیا گیا ہو تو ایسی صورت میں ایمپلائر اور ایمپلائی ، دونوں فریقین میں سے کسی ایک کی مرضی پر ملازمت کا ایگریمنٹ معاہدہ ختم کیا جا سکتا ہے۔

سعودی عرب اور قطر کے تعلقات کی بحالی کے بارے یہ خبر بھی پڑھیں

سعودی عرب قطر سے تعلقات کی بحالی کے بعد دوحہ میں اپنا سفارت خانہ دوبارہ کھولے گا

معاہدہ ختم ہونے کی چوتھی صورت یہ ہے کہ کسی معاملے میں اس حوالے سے رائج قانون محنت کی دفعہ 75 کے تحت کوئی بھی مجبوری والی حالت درپیش ہو ، تو ملازمت کا معاہدہ ختم کیا جا سکتا ہے۔

پانچویں صورت یہ کہ اگر ملازم کا وہ پیشہ ورانہ کام مکمل ہونے کی صورت ہے کہ جس کیلیے اس سے ملازمت کا معاہدہ کیا گیا تھا۔ کام کی تکمیل کی صورت میں بھی ملازمت کا معاہدہ ختم کیا جا سکتا ہے۔

چھٹی صورت میں اگر ملازم ریٹائرمنٹ کی عمر کو پہنچ جائے اور آجر اور اجیر ، دونوں فریقین ملازمت کے معاہدے میں توسیع پر باہم متفق نہ ہوں، تو اس صورت میں بھی ملازمت کا معاہدہ ختم کیا جا سکتا ہے۔

وزارت افرادی قوت کے مطابق ساتویں صورت میں اگر مالکان کی طرف سے کسی بھی وجہ سے ادارہ مکمل طور پر بند کر دیا جائے۔ تو اس صورت میں بھی آجر اور اجیرکے درمیان ملازمت کا معاہدہ ختم ہو جائے گا

پاک آرمی آفسر بننے کیلئے اہلیت کے بارے یہ مضمون بھی پڑھیں

پاکستان آرمی کے لانگ کورس میں داخلہ کے امیدواروں کیلئے لازمی اہلیت اور قابلیت

LATEST NEWS

CHINESE NEWS

OUR DEFENCE NEWS SITE

spot_img

INDIAN NEWS