Monday, August 2, 2021

سٹیٹ بینک آف پاکستان اور ایف آئی اے بینک آف پنجاب کے جعلساز عملے اور انتظامیہ کیخلاف ایکشن لے

سٹیٹ بینک آف پاکستان، ایف آئی اے اور معزز عدلیہ بینک آف پنجاب کے سٹاف کے ہاتھوں لٹنے والے کسٹمرز کے مالی نقصان کے ازالہ کیلئے بینک انتظامیہ اور جعلساز سٹاف کے سنگین مالی جرائم کی انوسٹیگیشن کرے

پاکستان میں بینک کسٹمرز کے ساتھ عملے کی جعلسازی اور فراڈز کے واقعات میں اضافہ ہو رہا ہے۔ جو اس امر کی طرف اشارہ ہے کہ پاکستان کے پرائیویٹ اور نیم سرکاری بینکوں کی کسٹمر سروسز کے بارے سٹیٹ بینک آف پاکستان کی مانیٹرنگ کمزور ہے۔ چھوٹے شہروں اور دیہی علاقوں کے بینک صارفین ناخواندگی کی وجہ سے بینکوں کے جعلساز عملے کا آسان شکار بنتے ہیں۔

تحصیل دیپالپور میں بنک آف پنجاب کچہری روڈ برانچ کے کیشیئر عمر ارشد کی طرف سے بینک کے ریگولر صارفین کے ساتھ بدترین فراڈز اور متوازی بینکنگ جیسی پیشہ ورانہ جعلسازی کے بارے شکایات اور افسوس ناک حقائق سامنے آئے ہیں۔

دیپالپور سے تعلق رکھنے والے ایک تاجر اور بینک آف پنجاب کچہری روڈ برانچ کے جعلساز عملے کے ہاتھوں لوٹے جانے والے متاثرہ اکاؤنٹ ہولڈر چوہدری رشید احمد کے مطابق بینک آف پنجاب کے کیشیئر عمر ارشد اور مینجر اپریشن مسٹر وقار کی مجرمانہ ملی بگھت سے ان کے اکاؤنٹ میں ایک کروڑ 46 لاکھ روپے کا غبن کیا گیا۔  جبکہ بینک میں جمع کروائی گئی یہ رقم ان کے اکاؤنٹ میں موجود نہیں ہے۔

متاثرہ تاجر چوہدری رشید احمد کے مطابق بینک آف پنجاب کچہری روڈ برانچ دیپالپور کا کیشیئر عمر ارشد ان سے بینک کے اندر کاؤنٹر پر بینک کے مینجر اپریشن مسٹر وقار اور دیگر بینک سٹاف کے سامنے رقم وصول کرتا تھا۔ اکثر رش کی وجہ سے کہا جاتا تھا کہ آپ کو رسید پہنچا دی جائے گی۔ لیکن ما بعد ٹال مٹول سے کام لیا جاتا تھا۔ جبکہ ان کے پاس جو رسیدیں موجود ہیں ۔ ان پر بینک کی کیش وصولی کی بجائے بینک کی عمومی مہر لگا کر رسیدیں دی جاتی تھی۔

سٹیٹ بینک آف پاکستان اور ایف آئی اے کے اعلی حکام سے از خود نوٹس لینے اور شفاف تحقیقات کی درخواست ہے۔ تاکہ سادہ لوح بینک کسٹمرز کے مالی نقصان کا ازالہ اور بے رحم بد دیانتی کرنے والے بیبک عملے کو کڑی سزا دی جا سکے۔

اس حوالے سے وزیر اعظم عمران خان کے شکایات سیل ، دیپال پور سے تعلق رکھنے والے ممبران قومی و صوبائی اسمبلی، وزیر اعلی پنجاب عثمان بزدار  اور گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور کے علاوہ پاکستان نیوز میڈیا چینلوں اور قومی اخبارات کو پنجاب آف بینک کے سٹاف کی مجرمانہ جعلسازی کے بارے تفصیلی خطوط لکھے جا رہے ہیں۔

رپورٹ : فاروق رشید بٹ


پاکستان کے جے ایف – 17 تھنڈر فائیٹر کے بارے میرا یہ آرٹیکل بھی پڑھیں

ایٹمی میزائلوں سے لیس جے ایف 17 تھنڈر فائٹر کے جدید ورژن بلاک 3 کی فضائی برتری

LATEST NEWS

CHINESE NEWS

OUR DEFENCE NEWS SITE

spot_img

INDIAN NEWS