Monday, September 20, 2021

افغان طالبان کی طوفانی پیش قدمی ، بھارت کے حامی جنرل رشید دوستم کا محل نذرِ آتش

طالبان نے بھارت کے حامی افغان جنرل رشید دوستم کے محل کو آگ لگا کر تباہ کر دیا ہے۔ یاد رہے کہ ماضی میں بھی طالبان نے بھارت کے ایک کٹھ پتلی جرنیل نجیب اللہ کو قتل کر کے لاش کھمبے سے لٹکا دی تھی

افغانستان میں طالبان کی طوفانی پیش قدمی جاری ہے۔ طالبان نے نمروز کے بعد صوبہ جوزجان کے دارالحکومت شبرغان پر بھی قبضہ کر لیا ہے۔ شبرغان کا شہر افغان طالبان کے قبضے میں آنے والا دوسرا صوبائی دارالحکومت ہے۔  شہر پر قبضہ کے فوراً بعد طالبان نے بھارت کے کٹھ پتلی افغانی جنرل رشید دوستم کے محل کو آگ لگا کر تباہ کر دیا ہے۔ یاد رہے کہ ماضی میں بھی افغان طالبان نے بھارت کے ایک کٹھ پتلی حکمران جنرل نجیب اللہ کو قتل کر کے لاش کھمبے سے لٹکا دی تھی۔

طالبان نے شبرغان میں پولیس ہیڈکوارٹر، سرکاری عمارات اور جیل خانہ پر قبضہ کے بعد تمام قیدیوں کو رہا کر دیا ہے۔ شبرغان کا شہر رہا ہونے والے افغان قیدیوں کے طرف سے طالبان زندہ باد کے نعروں سے گونج رہا ہے۔

 افغان اور عالمی میڈیا کے مطابق شبرغان شہر کے کئی علاقوں میں شدید لڑائی جاری ہے۔ طالبان اہم سرکاری عمارتوں اور شہر کا کنٹرول سنبھالنے میں کامیاب ہو گئے ہیں۔ تاہم ائیر پورٹ ابھی تک حکومتی فوج کے کنٹرول میں ہے، جہاں شدید لڑائی جاری ہے۔

 گذشتہ روز طالبان نے جنوب مغربی صوبے نمروز کے صوبائی دارالحکومت زرنج پر بھی قبضہ کر لیا تھا۔ افغانستان کے دیگر صوبائی دارالحکومت جہاں اس وقت شدید لڑائی جاری ہے ان میں مغرب میں ہرات اور جنوب میں دفاعی اعتبار سے انتہائی اہمیت کا حامل شہر لشکر گاہ شامل ہیں۔ ان تمام علاقوں میں بھارت کا پاکستان کیخلاف دہشت گردی کا نیٹ ورک ٹوٹ رہا ہے ۔ اور سرکاری فوج کے مددگار بھارتی ایجنٹس افغانستان سے فرار ہو رہے ہیں۔

امریکی شہریوں سے فوری طور پر افغانستان چھوڑنے کی اپیل

دوسری جانب امریکہ نے اپنے شہریوں سے فوری طور پر افغانستان چھوڑنے کی اپیل کی ہے۔ امریکی سفارت خانے نے کہا ہے کہ امریکی شہری کسی کی حالت میں انٹرنیشنل یا کمرشل فلائٹ آپشنز کے ذریعے افغانستان کو فوری طور پر چھوڑ دیں۔ خیال رہے کہ طالبان کی طوفانی پیش قدمی میں امریکی سفارت خانہ اپنے امریکی شہریوں کی مدد کرنے کی قابلیت سے محروم ہو چکا ہے۔

امریکی سفارت خانے کے مطابق ٹکٹ خریدنے کی صلاحیت نہ رکھنے والے امریکی شہریوں کی وطن واپسی کیلئے امریکی حکومت کی طرف سے قرضہ کی سہولت دی جا رہی ہے ۔ یاد رہے افغان دارالحکومت کابل میں خونریزی ، تشدد اور طالبان کی  دھمکیوں کے باعث امریکی سفارت خانے کا کافی عملہ پہلے ہی افغانستان سے نکل چکا ہے ۔

تازہ ترین خبروں کے مطابق برطانوی دفتر خارجہ نے بھی برطانوی شہریوں کو افغانستان سے فوری نکلنے اور برطانوی سفارتخانے کو اپنے انخلاء کے پروگرام سے آگاہ کرنے کا حکم دیا ہے۔


امریکہ اور نیٹو کی افغانستان سے واپسی اور افغان بھارت گٹھ جوڑ کی دہشت گردی

اہم خبریں

تازہ ترین خبریں

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here