Saturday, April 17, 2021

مشرقی حسن و فن کی نمائیدہ خوبرو اور رنگین ادا اداکارہ حبہ بخاری

حبہ بخاری کی خداداد صلاحتیں اور اپنے لئے ڈراموں کا درست انتخاب انہیں بہت کم عرصے میں شہرت اور مقبولیت کی ان بلندیوں تک لے گیا ہے، جس کا خواب ہر فنکارہ دیکھتی ہے

ٹیلی ویژن سکرین کی خوبرو اور باصلاحیت اداکارہ حبہ بخاری کا شمار ان چند اداکاراؤں میں ہوتا ہے جنہوں نے بہت کم عمری میں ہی اپنے کیریئر کا آغاز کیا۔ اور پھر چند ہی سالوں میں اپنی محنت و لگن سے ناظرین کی پذیرائی کی بدولت ہر دلعزیز فنکاروں کی کہکشاں میں درخشاں ہو گئیں۔

مسکراہٹ کی ملکہ حبہ بخاری 2015- 16ء میں جیو ٹی وی کے ڈرامے تیری میری جوڑی میں ایک معاون اداکارہ کے کردار میں جلوہ افروز ہوئیں ۔ اور دیکھتے ہی دیکھتے ٹیلی ویژن کے آسمان پر ساتھی ستاروں کے سنگ چمکتے چاند کی طرح نمایاں ہو گئیں۔

حبہ بخاری کی خداداد صلاحتیں اور اپنے لئے ڈراموں کا درست انتخاب انہیں بہت کم عرصے میں شہرت اور مقبولیت کی ان بلندیوں تک لے گیا ، جس کا خواب ہر فنکار دیکھتا ہے ۔ وہ اپنے فن کے سفر کی شروعات ہی سے روائتی اور عامیانہ کرداروں کی بجائے ایسے جاندار اور مضبوط کرداروں کو ترجیح دیتی رہیں جو معاشرے کیلئے ایک مضبوط پیغام بر بنیں ۔ اس سلسلے میں انہوں نے تھوڑی سی وفا جیسی میگا ہٹ فلمیں دیں جس کے لئے انہیں بہترین سوپ اداکارہ کا ایوارڈ بھی ملا۔

Gorgeous Hiba Bukhari

بھولی بانو (2017) ، سلسلے (2018) ، ہارا دل (2018) ، رمزِ عشق (2019) ، اور دیوانگی (2019) میں مرکزی کرداروں میں انہوں نے اپنے فن کے جوہر دکھا کر خود کو ایک با صلاحیت اداکارہ کے طور پر منوایا ہے۔ ان دنوں وہ ایک طاق تورہر ڈرامہ سیریل تڑپ میں زنیرہ کے رول میں دنیا کو اپنی خوش ادا و جاندار اداکاری کی مہارت دکھا رہی ہیں۔

ناظرین اس پرکشش فنکارہ کو آنے والے دنوں میں مختلف کرداروں میں ان کی اداکاری کے جوہر دیکھنے کیلئے بیتاب ہیں۔ اور ہم ان کی کبھی نہ رکنے والی کامیابیوں کیلئے دعاگو ہیں۔

Hiba Bukhari the real talent of acting

تحریر : فاروق رشید بٹ

 

LATEST NEWS

CHINESE NEWS

OUR DEFENCE NEWS SITE

spot_img

INDIAN NEWS