Wednesday, June 11, 2025

یومِ تکبیر پر فیلڈ مارشل عاصم منیر اور پاک فوج کی اعلی قیادت کی عوام کو مبارکباد

یوم تکبیر کے موقع پر مسلح افواج، چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی اور سروسز چیفس نے پاکستانی عوام کو مبارک باد پیش کی ہے۔

پاک فوج کے شعبۂ تعلقاتِ عامہ (آئی ایس پی آر) نے بتایا ہے کہ مسلح افواج مادرِ وطن کے دفاع کےلیے مکمل تیار اور پُر عزم ہیں، یومِ تکبیر 1998ء کے اُس عظیم لمحے کی یاد دلاتا ہے جب پاکستان جوہری طاقت کے طور پر اُبھرا۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ پاکستان نے جنوبی ایشیاء میں اسٹریٹجک توازن بحال کیا اور اپنے دفاع کے حق کو منوایا، یہ تاریخی کارنامہ قوم کے عزم، باوقار و پُرامن وجود کے حصول کی مسلسل جدوجہد کا مظہر ہے۔

پاک فوج کے شعبۂ تعلقاتِ عامہ نے کہا ہے کہ پاکستان کی اسٹریٹجک صلاحیت ایک قومی امانت ہے جو عوامی امنگوں کی عکاس ہے، دور اندیشن قیادت، سائنسدانوں اور انیجنئرز نے پاکستان کے دفاع کو ناقابلِ تسخیر بنایا۔

آئی ایس پی آر نے کہا ہے کہ یہ دن پاکستان کی اپنی خود مختاری اور جغرافیائی سالمیت کے تحفظ کے پختہ عزم کا اعادہ کرتا ہے، یومِ تکبیر ہمارے مؤثر اور کم از کم ڈیٹرنس کے نظریے کی توثیق کرتا ہے۔

پاک فوج کے شعبۂ تعلقاتِ عامہ کے مطابق قابلِ اعتبار کم از کم ڈیٹرنس کا نظریہ خطے میں امن اور تزویراتی استحکام کے قیام پر مبنی ہے، پاکستان کی جوہری صلاحیت خالصتاً دفاعی نوعیت کی اور امن کی ضامن ہے۔

آئی ایس پی آر نے کہا ہے کہ اس دن ہم سب عہد کریں کہ مادرِ وطن کی سلامتی، ترقی و خوش حالی کے لیے متحد، چوکس اور پُرعزم رہیں گے، مسلح افواج اُن قربانیوں کو سلام پیش کرتی ہیں جن کی بدولت یہ سنگِ میل حاصل ہوا۔

پاک فوج کے شعبۂ تعلقاتِ عامہ کے مطابق پاکستان کو استحکام اور خود انحصاری کی طرف لے جانے کے سفر کو جاری رکھنے کے لیے پُرعزم ہیں۔

Hot this week

India’s next flop show – The fifth generation fighter program – but why?

After the humiliating defeat at the hands of Pakistan,...

انڈیا کا اگلا فلاپ شو ففتھ جنریشن سٹیلتھ فائیٹر پروگرام ـ لیکن کیوں؟؟

پاکستان کے ہاتھوں ذلت آمیز شکست کے بعد بھارت...

Pakistan destroyed not 6 but more than 21 Indian jets and AWACS

The revelation by former Pakistani Foreign Minister Bilawal Bhutto...

China warned the US not to play with fire over Taiwan

Key Points - US Defense Secretary Pete Hegseth declared...

نریندرا مودی دنیا کو اپنی دہشت گرد اوقات اور اصل تخریب کار چہرہ دکھا رہے ہیں

پاکستان کے وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے کہا...

Topics

India’s next flop show – The fifth generation fighter program – but why?

After the humiliating defeat at the hands of Pakistan,...

Pakistan destroyed not 6 but more than 21 Indian jets and AWACS

The revelation by former Pakistani Foreign Minister Bilawal Bhutto...

China warned the US not to play with fire over Taiwan

Key Points - US Defense Secretary Pete Hegseth declared...

نریندرا مودی کے حالیہ اشتعال انگیز بیان پر پاکستانی حکومت اور عوام کا شدید ردعمل

بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کے حالیہ اشتعال انگیز بیان...

وزیراعظم شہباز شریف کی آذبائیجان کے صدر الہام علیوف سے ملاقات اور اظہار تشکر

وزیراعظم شہباز شریف نے آذبائیجان کے صدر الہام علیوف...

Our Defence News Site

spot_img

Related Articles

Popular Categories